اکاؤنٹ میں کتنا ثواب جمع ہو گیا؟
’ہم جہالت پسند مسلمان‘ کے عنوان سے میرے پچھلے بلاگ پر جو جوابات آئے ان سے میری یہ بات کافی حد تک ثابت ہو گئی کہ ہم لوگ بہت مشکل سے اپنے خیالات و حرکات پر غور یا ’انیلاسِس‘ کر سکتے ہیں۔
میں نے یہ بات چھیڑی تھی کہ ہم لوگ سوچ سمجھ کر زندگی گزارنے کے بجائے ایک عجیب سی منفی کیفیت میں رہتے ہیں۔ خاص طور پر جب ہمیں کوئی بات یا تنقید بری لگی تو ہم اس کا جواب منفی طریقے سے دیتے ہیں۔ یعنی بحث و غور کے بجائے ہم اس کا جواب الزامات و حملوں سے دیتے ہیں۔ مثلاً یہ کہ دوسرے کو کافر کہہ دیا، یا اسے برطانوی ایجنٹ کہہ دیا۔۔۔ یا اسے موٹا کہہ دیا یا پاگل، یا پھر اسے گالی نکال دی۔۔۔۔
یعنی کوئی بات پسند نہ آئی تو فوراً دوسرے پر الزام۔
اب میں ایک اور بات چھیڑ دوں: اور وہ ہے ہم لوگوں کی سوچ میں بڑھتی ہوئی مادہ پرستی اور دنیا داری کی۔ ہم اچھائی کیوں کرتے
ہیں؟ اس لیئے کہ وہ ہمارے مذہب کے اصولوں کے مطابق ہے یا پھر اس لیے کہ اس سے ہمیں ہی کچھ فائدہ ہے؟ فائدے سے مراد یہ کہ اس سے ہمارے نیکیوں کے بینک اکاؤنٹ میں ثواب جمع ہوتا جا رہا ہے؟
میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں جن کے دل سخت ہیں، انسانی ہمدردی ان کے آس پاس سے نہیں گزری لیکن وہ مذہبی ہدایات پر اس لیئے عمل کرتے ہیں کہ ان کا خیال ہے کہ ایسے کرنے سے وہ اپنے لئے جنت میں جگہ بنا لیں گے۔ یعنی وہ صرف اپنی بکنگ ’کنفرم‘ رکھنا چاہتے ہیں۔
ایسے لوگوں کی نیکی کا مقصد ثواب کی لالچ ہوتا ہے اور وہ باقاعدہ اس کا حساب کتاب بھی رکھتے ہیں۔ اللہ رسول کا نام بھی یہ سوچ کر لیتے ہیں کہ اس سے بھی وہ کچھ ثواب کمالیں گے۔
اس طرح کی سوچ شائد آجکل کے دنیا دار معاشروں کا نتیجہ ہے۔ ہم اب ہر چیز کا حساب کتاب کرتے ہیں حتیٰ کہ نیکی کا بھی۔ ہر چیز میں اپنے مفاد کو ترجیح دیتے ہیں چاہے وہ اس دنیا میں ہو یا آخرت میں۔
ہماری سوچ اتنی دنیا دار کیوں ہو چکی ہے؟
تبصرےتبصرہ کریں
mere khayal mein gunah ka hisab rakha jai to behtar hai. Sawab ki bajai, Allah ki khusnudi ko madd-e-nazar rakha jai. Es sey dunya-daree bhee khatam ho jai gee aur dunya mein aman be aa jaye ga.
insan fithruthen lalchi hai laykin jo in san akhrat main junnat kay lalach may yahan neki kay kam karty hai takay wahai zada sawab jamah ho un loghoon say behter hai jah sirf duniyah may her najaez zerrehy sey dulat kama ker dunia mein appna account bher rahy hai.lalach bhi agher achhey muksat kay liyeh ho to jayez hai.
پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے آپ کے پچھلے بلاگ پر اس لیئے اعتراض نہیں ہو کیونکہ آپ نے ”ہم” لکھ کر جہالت کا موجودہ مسلمانوں کی طرف اشارہ کیا جو صیح ہے اگر آپ صرف ”جہالت پسند مسلمان ” لکھتیں تو میں اتفاق نہیں کرتا۔
اور اس پوسٹ سے تو میں بالکل اتفاق کرتا ہوں۔ سیٹھ جی ملازموں کو تنخواہ نہیں دیتے مگر حضرت داتا علی ہجویری کے مزار پر سالانہ عرس میں کئی دیگیں لٹا دیتے ہیں۔ صاحب لوگ اپنی ملز میں کام کرنے والوں کو پوری مزدوری نہیں دیتے مگر کسی مدرسے کو سالانہ کچھ لاکھ دے کر جنت کی سیٹ پکی کرنے کے چکر میں رہتے ہیں۔
لیکن فکر نہ کریں کیوں کہ قرآن پاک میں ہے کو جوغریبوں، یتیموں سے یا ہمسائیوں سے اچھا سلوک نہیں کرتا، جوبندوں کے حقوق پورے نہیں کرتا قیامت کے دن اسکی نماز روزے اسکے منہ پر ماریں گے ۔۔۔۔۔
اصل میں یہ لوگ خود کو ہی دھوکہ دے رہے ہیں مگر مجھے حیرت ہے کہ مولوی لوگ ان سے صرف چندہ لیتے ہیں مگر انکی اصلاح کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟
I think you are very right about earning "sawab" by so called muslims. Somebody asked Imam Ali why do you pray to Allah. He said "because He is so great ,merciful and kind and having complete knowledge of every single thing that one can think off". Imam Ali did not say that he wants to earn "sawab". Sawab is a very secondary thing. Primary thing is knowledge and understanding of of all what is around us in order to help us to understand Allah. Allah has asked us in Quran to seek knowlegde to understand ME.Our unfortunate and less educated class feel that do good and earn sawab without the understanding of the gist of good deeds.
kuch din pehle mujhe 1 esa itfaq huwa k 1 buzurg ko 1 jaga se pickup kar k doosri jaga drop karna tha. main drive kar raha tha or sath ki seat p wo buzurg.1 jaga se turn lia to aage buses ki waja se road block tha or rasta tung guzrane k liye.. main ne tunzia kaha k dekhain uncal unn logo ko tamez nahi kissi bhi jaga gari rock k road block kar dete hain.. abb mere kaan betab the k wo uncal boleen mere haan main haan mila kar or kahe k haan yah log hain hi jahil.. lakin nahi .. wo aram se hunse or bole k Allah inn ko aqal de de ga. inn k yah fiqra shaed main khabhi na bhooloun.. kiya frishta sift insan. mere khayal bohat kuch seekha ja sakta he in ki iss choti se baat se.. ikhlaq bohat bari cheez he.. Allah to Allah hai na.. maaf kar hi de ga..lakin insan shaed khabhi nahi
I think you are confusing a lot of things in your blog for yourself and the reader. This is correct that a Muslim does the right thing because he or she has been told by Allah(SWT) and the messenger to do the right thing not just because the current social setup states it is the right thing. Similarly when a Muslim stays away from the bad it is because that Quran and Sunnah has stated it is bad. The problem with associating good and bad with the social atmosphere is that it changes with time and people but right and wrong for a Muslim always remains the same no matter what the social environment states. So if it is haram to tell a lie today it will be haram tomorrow, if it is right to advise people to go and pray today it will remain the same tomorrow and should not change under the slogans of "Enlightened moderation" or some similar deception. If you are confused about this please don't confuse the readers, keep up the good work though about bringing up the right subjects for discussion.
shaid ajkal ki dunia buhat hisab kitab wali aur khuddar ho gai hai apnay asoolon aur khialat kay khilaf kuch bhi sunena pasand nahi kartay jo bhi hamaray aqaid aur khaialat kay khilaf bat karta hai ham foran nak phula ker pawn marna shuru ker daitay hai aur jehan tak faida ki bat hai koi yeh insan ki buniadi jabillat hai koi door ka faida daikhta hai koi qarib ka han lakin aik bat sochhnay wali hai mis anber khairi keh aap ka tarz e amal bhi kuch un logo say mukhtalif na tha jinhon nay ap per ghusa aur tanqid ki thi. ap bhi apnay khilaf bat sun ker itni hi ghusa hui jtnay woh woh jahil aur pig moti garden walay log huay thay halankeh ap to buhat parhi likhi aur muhazedb insan hain.
aap theek kahtein hain. main khod in muzhabi logon ka dassaa hua hoon. magar inn kaa hissab kitab sab galat sabit ho gaaa jab waqt aiyee gaa.
بہت خوب- پچھلا بلاگ بھی آب نے کمال کا لکھا تھا اور اس دفعہ بھی بہت اچھا موضوع چھيڑا ہے- دراصل لالچ ہماری روح ميں رچ بس گيا ہے- ہمارا معاشرہ اخلاقی اقدار سے بالکل الگ ہوچکا ہے-
Kash yehi ALLAH ka khof hoor nakion ka lalach sab logon mein ho tu yeah duniya hi janat ban jaye , aik muslman ku tu is lalach per fakhar hona chahiye.
GUNAH AUR SAWAB KA HISAB TU ALLAH HI BEHTER JANTA HAI, KOI IS KA ACCOUNT NAHI MAINTAIN KER SAKTA.TAHAM DUNAVI TARAQI KE CHAKER MEIN HUM DEEN SE DOOR HO RAHAY HAIN, IS MEIN KOI SHAK NAHI.
MUSALMANO PER TANQEED KERTAY HOI YE BHI SOCHEEN KEH HUMARI LIFE MEIN DEENI TALEEM KITNI HAI AUR DUNYAVI TALEEM KITNI HAI END RESULT TU USI KE MUTABIQ HO GA.
mohtarma, ahle zoban 'GAALI NIKALNA" nahi boltay, na lekhtay hain. aur aap duniya say neki kyoun khatm karwana chahtee hain, ye sawab aur jannat ka incentive hee to hai jo hazrate insaan se nekee karwa raha hai.
محترمہ عنبر خيری صاحبہ آپ کا اپنے پچھلے بلاگ کے تبصروں پر تجزيہ بالکل درست ہے اور اس پر آپ کو داد ودعا نہ دينا خود ہی کے ساتھ زيادتي ہوگي ۔
اب بات کرتے ہي اس بلاگ کي ۔۔۔
فرمانِ پيغمبرِ اسلام ہے ۔۔۔
ميری امت ميں تين گروہ ہوں گے ـ
ايک وہ جو مثلِ انبياء ہوں گے
ايک وہ جو مثلِ ملائکہ ہوں گے
ايک وہ جو جانوروں کی مثل ہوں گے ۔
اور اس کی تشريح يوں فرمائ کہ جو انبياء کی طرح ہوں گے وہ خدا کے حقوق کے ساتھ لوگوں کے حقوق کا بھی خيال کريں گے ـ جو ملائکہ کی طرح ہوں گے وہ صرف تسبيح و تہليل ميں مصروف رہيں گے اور جو جانوروں کی طرح ہوں گے وہ صرف کھانے پينے اور ديگر حيوانی فطرت کے کام کريں گے ۔
آئيں اب خود سے مکالمہ کريں اور ديکھيں اور سوچيں کہ ھم لوگ کس گروہ سے تعلق رکھتے ہيں ۔؟!
دعا گو
سيد رضا
برطانيہ
I think ke yeh saab to hum ko paida hote hi parhana shuru kar diya jaata hai ke aap yeh kaam karoge to iis se yeh sawab milega aur woh karoge to us se itna millega kiya yeh saab aap ko nahen parhaiya hoga yeh saab kuch hamare schools ke slabus main ha,.and I think yeh zarory hai kisi bhi kaam ki targheeb dilane ke liyan aur agar hum na bhi sochain koi achah kaam karte waqt to yeh hamare dimagh main khud hi ajata hai ke hum yeh kama kar reh hain iis ka itna sawab milega, so if you don't want aur aap ko achha nahene lagta to aap har us acheh kama se haat rook lain jis main aap samjhti hain ke aap nekie kamane ke lalach main aa rehi hain yeh mera aap ko mukhlisana mashwara hai..
اپ کا پچھلا بلا گ بھی بہت ا چھی طر ح سے ديکھا تھا اور اب يہ وا لا بھی ديکھا ہے اور لوگو ں کے تبصرے بھی د يکھے ہيں اور ان سب سےجو بات مجھے سمجھ ميں ا ئی ہے وہ يہ ہے کہ دنيا کےرنگ آج اتنے متنو ع ہو گئے ہيں کہ کوئی سمجھ نہيں سکت ليکن کيا کر يں يہی دنيا ہے اور اج سے نہيں يہ ہميشہ سے ايسی ہی ہے رو کھی سی اپنے آپ ميں مگن ليکن کسی اور نے ايک پتھر کی طرف ہاتھ بھی ا ٹھايا تو ہم پورا پہاڑ اس پر الٹ ديں گے۔ ر ہی بات يہ کہ يہ د نيا ايسی کيوں ہے تو ايسی ہی ہے آپ کو برا تولگے گا ليکن پھر بھي ميں کہوں گی کہ ہر انسان اپنے اعما ل کا خود ذمہ دار ہو تاہے اور خود ہی جواب دہ بھی۔ يقيناً ايسي بہت سی با تيں ہوں گی جو مير ی آ پ کو نا گوارگز ريں گی اور آپکی ہو سکتا ہے مجھے پسند ناہو ں ليکن آپ کيسے کہہ سکتی ہيں کہ آپ بالکل درست ہيں دلوں کے حال ميري بہن صرف اللہ جا نتاہے کون کس بنيا د پر بخشش کا حقدار ہوجا ئے۔
امبر جی اپ کا پچھلا بلا گ بھی بہت ا چھی طر ح سے ديکھا تھااور اب يہ والا بھی ديکھا ہے اور لوگو ں کے تبصرے بھی د يکھے ہيں اور ان سب سےجو بات مجھے سمجھ ميں آئی ہے وہ يہ ہے کہ دنيا کے رنگ آج ایسے ھوگئے ہيں کہ کوئی سمجھ نہيں سکتا ليکن کيا کر يں يہی دنيا ھے اور آج سے نہيں يہ ہميشہ سے ايسی ہی ھے۔ ميں کہوں گی کہ ہر انسان اپنے اعما ل کاخود ذمہ دار ہوتا ہے اور خود ہی جواب دہ بھی۔ يقيناّ ايسي بہت سی با تيں ہو ں گی جو ميری آپ کو نا گوارگز ريں گی اور آپکی ہو سکتا ہے مجھے پسند ناہوں ليکن آپ کيسے کہہ سکتی ہيں کہ آپ بالکل درست ہيں۔ دلوں کے حال، ميري بہن، صرف االلہ جانتا ہے۔
دعا گو
شاہد ہ اکرم
ager ese log jo sirf jannat mai janay or sawab kamane k liye drama namaz quran parhte hain to ese bayhis logo se hum achay hain meri liye to insaniat hi sab se bara mazhab hai or jannat dozakh Allah ki murzi jisay chahay jaha dalay leken ek bat to hai k dozakh zaror ese dramaybaz logo se bhari pari hogi
اسلام کا مطلب ہے امن اور سلامتي- يہ بڑا متوازن مذہب ہے اور زندگی کے ہر پہلو ميں توازن کی تعليم ديتا ہے- ہمارے رسول باک صلی عليہ و آلہ وسلم سب جہانوں کے لۓ رحمت ہيں - اُنکی سيرت مبارکہ کا عکس ہر مسلمان کے عمل ميں دکھائ دينا چاہۓ - يعنی ہر مسلمان کو ابنے گھر ميں - اپنے پڑوس ميں - اپنے محلہ ميں - اپنے شہر ميں - اپنے ملک ميں غرض دنيا ميں اس طرح سے زندگی گزارنی چاہۓ کہ وہ سب کے لۓ ايک نافع وجود ہو- ايک سايہ دار درخت کی طرح - مگر ہو کيا رہا ہے؟ آپ کسی ايک روز کا اخبار اُٹھا کر ديکھ ليں - کہ وہ کونسی برائ ہے جو مسلمانوں ميں نہيں- تحمل - رواداری - ديانت - امانت سب اٹھ گيا ہے اور اسلام کی سنہری تعليم پر کہاں تک عمل کرتے ہيں؟ پھربھی اس خوش فہمی ميں مبتلا ہيں کہ ہم پکے مسلمان ہيں اور جنت کے ٹھيکےدار ہيں - سب سے زيادہ اصلاح کی ضرورت تو نام نہاذ مولوی لوگوں کو ہے
ديکھں ينبر صاحبہ بات پھر وہيں آ گئی کے کوئی اپنی خامی قبول نہيں کرتا آپ بھي نہيں يہ بڑے دل گردے کا کام ہے اپني ايک چھوٹي سي غلطي ماننے کي بجائے آپ بھي تو برداشت کے نا ہونے کا الزام دوسروں پر لگا رہي ہيں اگر چند افراد کے ظلم پر القائدہ جيسے بےحس بےگناہوں کو سزا دے رہے ہيں اسی طرح آپ بھی تو چند افراد کی وجہ سے سب کو جاہلوں کی لسٹ ميں لگا رہی ہيں يہ سوچے بنا کے کوئی ايسا نہيں بھی ہے اور سب کی ذاتيات پر حملہ کرنا کسی عقل مند کا کام نہيں ہے يہی کام اس بلاگ ميں بھی آپ کر رہی ہيں (ہم لوگوں کی سوچ ميں برھتی ہوئی مادہ پرستی ) مجھے اسی ايک بات سے اختلاف ہے آپ چند ايک کو پرکھ کے سمجتی ہو سب ايک سے ہيں کس کی کيا بات يا عمل اس کو جنت يا جہنم ميں لے جائے گی يہ خدا کا کام ہے اگر کوئی آپ کی نظر ميں ظلم يا غلطي کرتا ہے تو اس کو روکو اپنا فرض پورا کرو نا روکے تو اس کے حال پر چھوڑ دو نہ کے کسی تيسرے کے سامنے ذکر کر کے اپنے آپ پر گناہ کا بوجھ بڑھانے لگ جاؤ ميرا مقصد کسی قسم کی الزام تراشی يا اصلاح نہيں بلکہ ايک غلطی کی نشاندہی ہے جس سے کسی کو انجانے ميں ناحق تکليف ہو سکتی ہے
Absolutley right. We have lost the manners, we don't know how to behave. We are teaching our kids every other thing but about Islam because we don't know ourself. We have no habit of research. The only thing we can do to blame others.
ham muslim hain magar sirf naam kay ,amal kay nahain.sawab ka akatha karna apnay dill ko khush karna hay magar sawab kay kam ham kabhi kabhi kartay hain our apnay dill ko khush karnay ka liay samajhatay ziada hain jabkeh hamaray gunah iss say kai guna ziada hotay hain jo ham ignore kartay hain. hamara to allah hi hafiz hay kion keh ham muslim hain laikin momin (true muslims) nahin, aor momin ki yeh shan nahin jo aap nay likhi. islam is a modern religion for all times,but we have ignored its actual instructions. we try to copy others and not try to analyse and research for ourselves
Asslam u Alikum...its really nice to hear about this topic..such type of analysis are very helpful in eliminating social evils because we can analyze ouselves in the prism of ISLAm and wisdom....but to say bad to religious people is very bad.
انسان کودنياکالالچ نھيں کرناچاھيےليکن آخرت کالالچ ضرور کرنا چاہيے کيونکھ اللہ تعالي فرماتا ھے کہ انسان کو وھی کچھ ملتا ہے جس کے ليے وہ کوشش کرتا ھے اب يہ ہماری مرضئ ہےکہ ہم دنيا کيليے سرگرداں رہيں ےيا آخرت کيليے کوشاں ـ ميں تو اس تھوڑی سی ذندگی کيلے اپنی ناختم ھونے والی آخروی ذندگی کو داوُ پر نہيں لگانا چاہتاـ باقي حقوقالعباد کو پورا کيےُ بغير معافی کويُ نھيں جب تک کہ متعلقہ شخص مجھ کو معاف نھيں کرتا ليکن حقوق اللہ ميرا اور اللہ کا معاملہ ہے وہ مجھے لاذمی معاف کر دے گا بشرط کہ اس نے مجھ سے معافی مانگنے کی توفيق چھين نہ لي۔ اللہ تعآلی ےم سبکو معاف فرماہے۔آمين
Are you saying that good deeds increase and bad deeds decrease our bank balance of Sawaab? But the biggest dilemma is as to how much Sawaab do we need to confirm our palce in paradise? Allah is Al-Qadoos and Al-Aadil.
Dear Anmber Sister
Asslamo Alikum
App appnay Qalam kay zariay Awaz e haq buland ker rahee hain. App nay Umat kay soiy hooway jazbay ko jaganay ki sahee kosish ki hay. Hum Mulims ko nay janay kia ho chooka hay , humain sirf Madda parassti ki parri hoi hay.
خوب کہي۔ اجازت ديں تو کہوں ’يہ اپنےخون کی حدت کی بات ہے ساقی
نشہ شراب ميں ہوتا تو ناچتی بوتل‘۔ ہندوستان ميں ناخوش منفی ہوکر پاکستان بنايا۔يہاں ناخوش تومنفی ہوکر نيا پاکستان بنايا پھر منفی ہوکر نظام مصطفيٰ بنايا اور افغان والوں کا پکستان بنايا۔ منفی جمع کرتے آدھی ابادی امريکی يورپی بنی اب ادھر بھی منفی اُدھر منفی انداز۔ بات ساری مذہبی لگتی ہے کہ۔
It’s nice to find such a forum where we can express our feelings and thinking. I read the main topic and also the comments of the different peoples here.
This is very key thing that is pointed out here that in new 22nd century we are focusing on the machine work and other things but in terms of values and ethics we are losing a lot. Let me share a real incident with you people. Once we were saying prayer (ASAR) in a mosque and unfortunately IMAM sb forgot about the 4 RAKAT and he finished on 3rd by assuming that it is fourth one. After the prayer few peoples got confused that it was only three RAKATS not 4. One of them stood up there and announced that I have 4 shops and in every RAKAT I do calculate the expenses of one shop and in the prayer I did complete just 3 shops expenses that clearly shows that it was only three RAKAT were prayed so I think we need to re-offer our prayer.
This story have lot of lessons in it, a person having just four shops is so much busy that he is utilizing time of prayer to calculate his expenses etc and if a person have 4 different factories how they will manage it.
I am not telling we should not have 4 shops or 4 factories or more then this but we have to manage our time properly and we need to prioritize our tasks.
Morality is a matter of money.Poor people cannot afford to have morals.So they have religion.Our first problem is to get people more food,clothing and comfort.That can only be done by stopping exploitation by the rich,and abolishing landlords. Religion can only give u false sense of security .
I am pleases to quote a very good saying of Imam Hazrat Ali (a.s.) here regarding the point you raised. He says 'O Allah, I dont worship you for the sake of heaven nor I worship you to avoid Hell. I worship you because you deserve to be worshipped.'
You are very right. I agree with your opinion. But mere khayal mein aap ki in tehriron se kuch nahi hone wala. Log parh ker bhula dein ge. Kitne hi kaalam navees na jane kab se rozana kitni akhbarat mein is tarah ke problems daily discuss kerte hein... Kabhi kuch improve ment nazar ai app ko? Kuch nahi hone wala. Sab isi tarah chalta rahe ga. App chahe 1000 blog likhein Logon ki soch change nahi ho sekti. Ziada se Ziada Apne Dil ka ghubar nikaal sakti hein basssssssss.
فرشتوں سے بہتر ہے انسان ہونا
مگر اس ميں پڑتي ہے محنت زيادہ
موؤوں بہ حد اچہوتا ہے-
مگر کيا کيا جاۓ ہم لوگ مذہب کو آجکل اپنی مرضی کے تابع کرنے کی کوشس کرنے لگ پڑے ہيں ہم ايثار و قربانی ،رواداری کا سبق بہول کر اپنی ڈيڈہ اينٹ کی مسجد کو ہی سب کچہ سمجہ بيٹہے ہيں جب تک ہم ميں روادای اور کربانی کا جذبہ تہا ہم معززتہے ذمانے بہر ميں
main to itna he kah sakta hon kah asay log na ghar kay
hotay hain na ghat kay
zahid ali adil
lahore
آپ جو بھی شايع کريں نا کريںکو ئ مسلہ نہيں ليکن جو بھی کا ٹيں کچھ اس طر ح سے کا ٹيں کہ جملے کا مفہو م تبد يل نا ہو اور قر آنی آيا ت کو شا يع نا کرنے کی بھی کو ئ مجبو ري رہی ہو گی
دعا گو
شاہدہ اکرم
آپ نے اپنے بلاگ کا آغاز يوں کيا ہے
„’ہم جہالت پسند مسلمان‘ کے عنوان سے میرے پچھلے بلاگ پر جو جوابات آئے ان سے میری یہ بات کافی حد تک ثابت ہو گئی کہ ہم لوگ بہت مشکل سے اپنے خیالات و حرکات پر غور یا ’انیلاسِس‘ کر سکتے ہیں۔،، مزيد کہ „خاص طور پر جب ہمیں کوئی بات یا تنقید بری لگی تو ہم اس کا جواب منفی طریقے سے دیتے ہیں۔ یعنی بحث و غور کے بجائے ہم اس کا جواب الزامات و حملوں سے دیتے ہیں۔،،
بی بی وہ انسان ہی کيا جو اپنے خیالات و حرکات پر غور یا ’انیلاسِس‘ نہ کر سکے اسکے ليئے اسلامی يا مذھبی ہونے کی شرط ضرري نہيں اور ميری ذاتی رائے ميں بلا مذھب دنيا کا ہر انسان اپنے خیالات و حرکات پر غور یا ’انیلاسِس، کرتا رہتا ہے دوسرے لفظوں ميں اپنے اچھے برے اعمال کا محاسبہ جاری رکھتا ہے بی بی آپکی اپنی بارے ميں تو يہ رائے درست ہوسکتی ہے کہ آپکا پچھلا بلاگ ہی کيا کم تھا کہ آپ نے اپنےبلاگ کے جواب ميں آئے مراسلوں سے تلخ ہو کر اسی موضوع پہ ايک اور بلاگ لکہ ڈالا- مگر مسلمانوں کو مخاطب کر کے آپکا يوں فيصلہ دينا نا مناسب ہے اس سے آپکی جھنجھلاہٹ کا پتہ چلتا ہے-
سخت دل لوگ اگر جنت کے شوق ميں دوزخ کے ڈر سے مذھبي ھدايات پہ عمل کرتے ہوئے اپني سخت دلي کے با وجود محض اللہ سے ڈرکر نيکی کے کام کرتے ہيں تو اسميں برائی کا کونسا پہلو ہے ؟برائی تو تب ہوتی اگر وہ اس کا الٹ کرتے- بصورت ديگر آپ کسي ايسے مذہب کا حوالہ ديں جسميں نيکي،بدي جنت،دوزخ اور گناہ، ثواب کا تصور نہيں؟ اور اگرپھر بھي کچھ لوگ ريا کاری يا منافقت کرتے ہيں تو يہ اتنا مسئلہ نہيں کہ اسے بنياد بنا کر مسلمانوں کے ساتہ „ہم،، کا صيغہ استعمال کرکے تمام مسلمانوں کو تنقيد بنايا جائے-
البتہ يہ فيشن سا بن گيا ہے کہ مسلمز اوراسلام پہ تنقيد کرنے ميں عموما وہ لوگ پيش پيش ہوتے ہيں جو خود اسلام سے بوجوہ دور ہوتے ہيں-
جاويد گوندل
بارسيلونا اسپين
آپ سے حضرت علی کا ايک فکر انگيز قول بانٹنا چاہتا ہوں ۔
۔۔۔ اس امت کے بہترين شخص کے بارے ميں بھی خدا کے عذاب سے بالکل مطمئن نہ ہوجاؤ کيونکہ ارشادِ خداوندی ہے کہ ٰ ٰ گھاٹا اٹھانے والے لوگ ہی خدا کے عذاب سے مطمئن ہو بيٹھے ہيں ٰ ٰ اور اس امت کے بدترين آدمی کے بارے ميں بھی خدا کی رحمت سے مايوس نہ ہوجاؤ کيونکہ ارشادِ خداوندی ہے کہ ٰ ٰ خدا کی رحمت سے کافروں کےعلاوہ کوئ اور نا اميد نہيں ہوتا ٰ ٰ ۔
غور فرمائيے گا ۔
طالبِ دعا
سيد رضا
برطانيہ
Baat to sach hei magar baat hei ruswai ki
Jinkey Paas Hain Paisey Ziyada, Paisey sey Hajj Kartey Hain,
Mainey Khilayee Roti Bhukhey ko, Rabb Kar Mera Hajj Manzoor.
Ese log jo sirf practical follows krte hai islam k wo bhi sirf jannat mai janay k liye Allah kare sab se pehle jahannum mai yehi jal jal k kabab ban jaye Ameen
عنبرين صا حبہ آپ بھی تو اپنی بات پر اڑ جاتی ہيں اور دوسرو ں کو اڑ جانے کا الزام ديتی ہيں يہ صحيح ہے کہ بہت سے اسلام پہ بظا ہر عمل کرنے والے حقوق اللہ کی تو رعا يت کرتے ہيں ليکن بندوں کے حقوق کی رعا يت نہں کرتے لہذا دل تو سخت ہونا ہی ہے کہ اللہ تک پہنچنے کا راستہ بندوں کے درميان سے ہی گذرتا ہے ليکن ادھر کچھ لوگ انسا نی حقوق و فلاحی کا موں کو سب کچھ سمجھتے ہيں اور بھولے سے بھی اللہ کو ياد نہيں کرتے يعنی نماز روزے وغيرہ سے دور ہيں شراب اور دوسرے گنا ہو ں سے پرہيزنہيں کرتے اور انسا نی حقوق و فلاحی کام بھی اللہ واسطے نہيں بلکہ شہرت يا پھر اپنی فطری تسکين کی خاطر کرتے ہيں يعنی جتنا فلاحی کام کرو گے اتنی ہی تسکين ہو گی آخر کو اکا ونٹ کھل ہی گيا نہ
اور حقيقت يہ ہے کہ بندوں کے حقوق اور حقوق اللہ دونوں ميں سے صرف ايک پر اکتفا کرنے والے خسا رے ميں ہی ہيں
ميں جاويد گوندل اور عديل خاکی صاحب کی راۓ سے مکمل اتفاق کرتا ہوںـ عنبر بی بی بس بھی کريںـ اب کہيں ان تبصروں پر ايک اور بلاگ لکصنے مت بيٹھ جايۓ گاـ اور بھی تو بہت سے موضوع ہيں ـ عراق , فلسطين, افغانستان, کشمير اور کتنی جگہوں پر بے گناہ مسلمانوں پر بے انتہا ظلم ہو رہا ہے ان کے لۓ بھی قلم اٹھايۓـ يا پھر " مہذب معاشرے کی نواذشات" کا سلسلہ اسی طرح کے بلاگز تک محدود ہے؟