| بلاگز | اگلا بلاگ >>

اور نمک منگوائیے

وسعت اللہ خان | 2006-07-08 ،17:28

ایک ذمہ دار قومی انگریزی اخبار کے مطابق پانی و بجلی کے وفاقی ادارے واپڈا کے جنرل مینجرز اور ڈائریکٹر لیول کے پانچ حاضر سروس اہلکاروں نے واپڈا ھاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا اور اسکا سرپرستِ اعلی واپڈا کے چیرمین طارق حمید کو تجویز کیا۔فاؤنڈیشن کے تحت واپڈا فارم ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کردیا گیا اور اس اسکیم میں چار کنال سے لے کر سولہ کنال کے پلاٹوں کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں۔

۔ان درخواستوں کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی ۔یہ تاثر دینے کے لئے کہ واپڈا فاؤنڈیشن کوئی باقاعدہ سرکاری ادارہ ہے سرکاری ویب ایڈریس سے ملتی جلتی ایک ویب سائٹ اور ایک ای میل ایڈریس قائم کیا گیا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان واپڈا ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پاس باضابطہ قانونی رجسٹریشن سے پہلے کردیا گیا۔اور یہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا کہ مزکورہ زمین کا وجود کہاں پایا جاتا ہے۔ان نکات کے پیشِ نظر کمیشن نے فاؤنڈیشن کو رجسٹر کرنے سے انکار کردیا۔اس کے بعد جن لوگوں سے پلاٹوں کی مد میں پیسے لئے گئے تھے اخبار کے مطابق انہیں پیسے واپس کردئیے گئے لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں کہ حاضر سروس اعلی اہلکاروں نے ایک نجی کمپنی اور اسکے تعلق سے ایک سرکاری ایڈریس کی ویب سائٹ کس نئیت سے قائم کی۔

شوگر اسکینڈل، پٹرولیم پرائس فکسنگ اسکینڈل، ریلوے انجن اسکینڈل، اسٹیل مل فروخت اسکینڈل، اسٹاک ایکسچینج اسکینڈل، آئی ایس آئی کے اہلکاروں کے ہاتھوں بچوں کی زاتی لڑائی میں ایک ستارہ جرات یافتہ ریٹائرڈ بریگیڈیر سمیت اہل خانہ کو اٹھانے اور زدوکوب کرنے کا اسکینڈل اور اب ایک اہم سرکاری ادارے کے چند اعلی اہلکاروں کی طرف سے ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل۔

ایک بادشاہ نے دورانِ سفر جب ایک گاؤں کے نزدیک پڑاؤ ڈالا تو اس نے اپنے اہلکاروں سے فرمائش کی کہ کھانا پھیکا پھیکا سا ہے نمک لاؤ۔بادشاہ کے کارندے گاؤں میں گئے۔بادشاہ کے لئے نمک حاصل کیا۔لیکن بادشاہ کی اتنی سی فرمائش سے حوصلے اتنے بڑھ گئے کہ انہوں نے گاؤں کے سارے مرغ مویشی جمع کرکے نمک لگا لگا کر بھون کے کھا لئے اور بادشاہ انہیں کچھ نہ کہہ سکا۔

آپ سب نے بچپن میں یہ حکائت سنی یا پڑھی ہوگی۔دوبارہ سنا کر بور کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 17:55 2006-07-08 ,sana khan :

    Nahi mene nahi parhi or suni ye namak wali kahani, koi nai bat to nahi hai jab mulk k saaray sarkari idaray corrupted hain to WAPDA kia doodh ki dhuli hui hai, pora hak hai WAPDA ka awam ko mazeed topiya pehnane ka GEO PAKISTAN GEO

  • 2. 18:30 2006-07-08 ,ZIA :

    AAKHIR KAB AAEY GA PAKISTAN MAIN KHAMINI???? ab tu had ho gai hai.

  • 3. 18:39 2006-07-08 ,صياء :

    آخر پاکستان ميں خمينی کب آئے گا۔ اب تو حد ہو گئي ہے۔

  • 4. 18:46 2006-07-08 ,اعجاز :

    اس نمک والے بادشاہ کے خلاف بھی کوئ خودکش حملہ نہیں ہوا ہوگا۔

  • 5. 19:02 2006-07-08 ,عمر سليم :

    جس ملک کے عوام جيسے ہونگےخدا ان پر ويسے ہی حکمران نافذ کر ديتا ہے اگر ہمارے دل اتنے ہي جلے ہوے ہيں تو اب کے اليکشن ميں عوام کی سہی طاقت کو دکھا ديں اپنےووٹ کا سہی استمال کر کے-

  • 6. 19:50 2006-07-08 ,Irfan :

    Jab poore mulk hi mein aawe ka aawa bhigra hua hai, tu WAPDA ke is iqdam pe itna hairan hone ki zaroorat hi nahee hai, Khaas toor pe jab ISI ne bacchon ke larye mein mudakhilat ki tu is se saaf patta chalta hai ke hum aur hmara mulk kis rukh ja raha hai.

  • 7. 20:02 2006-07-08 ,Shabir Ahmad S.K.P :

    Wusat Shib App ki hikayat(sheikh sadi ki gulstan sadi sa) to tehek ha y kah shuruh say agar asa kam kam kiya giya to aga control ho gata hay.magar yeh Pakistan yaha kuch bhi theke nahi hota agar asi koi scheme ayi hay to kiya yeh niya ha.

  • 8. 20:21 2006-07-08 ,ANJUM BUTT :

    WAQIAI AB TO HADH HO GAYI, MAGAR AB TO HUM AWAAM KHUD KO BHI DOSH NAHIN DE SAKTAY KYUN KE AB TO HUKOOMAT HAMARAY CHUNAY HUEY LOGON PER MUSHTAMIL NAHIN HAI. HUM LOGH TO FAUJ KE GHULAAM HAIN BULKAY US SE BHI BUD TAR HAIN. HAMARI IZZAT-E-NAFS ITNI MAJROOH KI GAI HAI KE HAKOOMAT YA US KE KARINDAY HAMARI BOTIYAAN NOCH NOCH KHA RAHAY HAIN AUR HUM KHAMOSH HAIN. MERAY SHEHAR MEIN EIK SHAREEF AADMI BARSON BAAD APNI PROPERTY KA CASE JEETA.60 LAAKH KI PROPERTY ,,,,AUR JANTAY HAIN AB WO PROPERTY EIK LOCAL GHUNDAY K HAATH MEIN HAI JO US SE APNA HISSA MAANG RAHA HAI SIRF 10 LAAKH AUR US MEIN POLICE KA BHI ZAHIR HAI HISSA TO HAI NA WARNA WO US SHAREEF AADMI KI MADAD THO ZAROOR KARTI.

  • 9. 20:21 2006-07-08 ,Fida Hussain :

    خمينی کب آے گا ! !
    خدا نہ کرے کہ کسی بھی بہانے سے کوئ کالا` پیلا مُلا آۓ- پاکستان سے محبت کريں اور اس کی تعمير کريں` ايسے کہ پھر ہميں کسی تخريب کار ` ڈرامے باز مُلا کی حاجت نہ رھے-
    ھم کو ان سے ھے وفا کی اميد
    جو نہيں جانتے وفا کيا ہے -
    دعا کريں کہ ھماری معيشت مستحکم ھو اور ايجوکيشن کو انتھائ ترجيح دی جاۓ- خدا مشرف کو بھٹکنے سے بچاۓ اور اُسے کرپشن اور بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کی طاقت عطا کرے- پاکستان پايندہ باد-

  • 10. 20:24 2006-07-08 ,hafeezurrehman :

    aik hi hal ha in masleyl ka. true democracy,azad adlia,
    education. mulk main army ka kirdar utna jitna aien main derj hai

  • 11. 20:38 2006-07-08 ,محمداعظم :

    Whoever has power in Pakistan, takes full advatage of it Army has the power so they take control of the Goverment making lame excuses of the politicians.Because all have one thing in common i.e. money and power. They should be ready for the hell.

  • 12. 20:54 2006-07-08 ,shahidaakram :

    وسعت بھائ ايک با ر پھر آپ چھاگۓ بعض دفعہ تو ايسا لگتا ہے مسا يل کا ايک بھنڈ ار ہے نام ہے جس کا پاکستان اور يہ سب کچھ اپنے سر وں پرہم خو د لادتے ہيں اپنے آ پ کو اگر کوئ ٹھيک کر نا ہي ناچا ہے تو کوئ تيسر اشخص آ پکی مدد کيسے کر سکتاہے ہر قد م ايک نيا فرا ڈبازو پھیلا ۓ کھڑا ہوتا ہے کہ آؤنا پليز اگر کچھ جمع جتھا ہوگيا ہے تو سکيميں بہت کچھ دن ہو ۓايک سکيم
    پلا ٹوں کے سلسلے کی آئ تھی
    آپ کہيں گے کيا نئ با ت ہےاس ميں نئ با ت يہ ہے کہ اس سکيم کا ہيڈ آفس کينيڈا ميں تھا کو ن پيچھا کرنے جا ۓ گا کينيڈا تک اور نتيجہ صا ف ظا ھر ہے پانچوں گھی ميں اور سر کڑ ھائ ميں اوراگلی مزے کي بات
    کہ ارباب اقتدار بلکہ يوں کہيں تو زيا دہ بہتر ہو گا
    معز ز ارباب اقتدا ر پو ری شدومد سے اس ميں شا مل ہوتے ہيں آپ نے بادشا ہ سلا مت
    کی کہا نی سنا ئ توايسالگا ہمارے ملک ميں تونمک کا کال پڑا ہوا ہی ہے ايک چٹکی نمک کی کمی کی وجہ سے آپ کے با دشاہ سلامت کے مصاحب لو گوں نے تو
    صرف مرغو ں اور مويشيو ں پر ہا تھ صاف کيا تھا ليکن الءہ نا کرے کہ ايسا ہو يہاں تو پورے ملک کوبغير ڈکار لۓ نمک لگا لگا کر کھا نےکے چکر ميں ہيں غريب اورہما ری بے چا ری عوام ان کچھ لالچي گدھوں کی وجہ سے
    (گدھ کے نيچے زيرہے پليز اس کوگدھا نا پڑ ھيں )نفسيا تی مريض کيو ں ناہوں گے کبھی
    غو رفرما يا آپ نے ملک ميں اجتما عی خو د کشيو ں کا رجحان کس قدرزيا دہ ہو گيا ہے وجہ اسی طرح کے بيمار ذھن لوگوں کی اخلاق سے گری ہو ئ
    حرکات ہيں ضرورت ہے کسي
    مسيحا کی يا شا يد کسی جا دو گر کي جو ايک طلسما تی چھڑ ی
    سے سب ٹھيک کر دے جا دو گرہی ملے تو بہتر ہو گاکيونکہ
    مسيحا ؤں کا زما نہ رہانہيں
    اگر ہو بھی تو ان کو جينے نہيں ديتے ہم لوگ جادو گر ہی کام آسکتے ہيں کہ انسان تو خودنمک کی تلاش ميں نکلے ہو ۓ ہيں يہ سہ چے بغير کہ نمک بھی ايک مقدار تک ہی اچھا لگتا ہے مقدار زيا دہ ہوجاۓ تو منہ کڑوا ہو جا ياکر تا ہے
    لو گو ڈرواس وقت سے کہ زيادتی کسي بھی چيزکی ہو اچھی نہيں ہو ا کرتی
    الہ حا فظ
    شا ہدہ اکرم
    لائنوں ميں جو آگے پيچھے ہو گئ ہيں پليز تر تيب ضرور دے ليجۓ گا شکريہ

  • 13. 21:07 2006-07-08 ,khurram malik :

    Good one and bad one i read so many stories like that but the thing is nothing is changing. Every thing is still the same like 60 years ago. Once a clever guy said if you want to know about a place or country and people just take a deep look to those who rule selected by the people of that country.

  • 14. 21:15 2006-07-08 ,Faisal :

    gora bhi apna system dekhay tow bolay PAKISTAN ZINDABAD, PAKISTAN ZINDABAD

  • 15. 21:28 2006-07-08 ,Jahangir :

    Aslma-o-Alaiqum! Vusat Bahi, Kya hmaray hukmran bhi hmari terha kay Insan hotay hain ? Kya yeh Kabhi Kabhi sochtay hain kay yeh kya ho rha hay ? Kya yeh Marnay kay baad ke zindgi per yaqeen rakhtay hain ? Kya in ko bhi itni chesain nazar aati ho gi jo app jaisay log rozana gala phar phar ker dunya ko btatay hain ?

  • 16. 23:19 2006-07-08 ,MATI UR REHMAN :

    بہت سارے سکينڈل تو منظر عام پر بھی نہيں اے ھوںگے - جس ملک کے اعلی تعليم يافتہ لوگ „ڈاکٹر „ لوگوں کے گردہ فروش بن جاے تو اس ملک کے جاھل سے اپ کيا اميد رکھيں گے-
    جس ملک ميں 38 % جاھل لوگ ووٹ استعمال کريں اور ان ميں سے 18 % ووٹ لينے والے حکومت کريں تو اس ملک کے بہتری کی اميد رکھنا انتہای بے وقوفی نہيں تو کيا ھے -
    پاکستان اب اھستہ اھتہ نہ صرف پاکستانيوں کے ليے عذاب بن رھا ھے بلکہ دنيا کے ليے بھی ايک مصيبت بن رھا ھے - 1100,000 لوگ مدرسوں ميں ذير تعليم ھے تو ان سے اپ کل کے ليے کيا اميد رکھتے ھيں - دنيا کی کونسی برای ھو گی جو اس ملک ميں خاصی مقدار ميں موجود نہيں - ؟ کس کس با ت کا رونا روے دوہرے معيا تعلم کا کہ -- - - - - - - - - - -

  • 17. 23:53 2006-07-08 ,Mohammad Tahir :

    Hamaray Piaray Pakistan ko ess waqt aik Omer Bin Khattab (R A) jaisay adil, Bahadar aur Abu Bakr Siddique (R A) jaisay Sachay Musalman Hukumranoon ki Zarurat hay.

  • 18. 0:36 2006-07-09 ,جاويد گوندل ، بارسيلونا سپين :

    وسعت بھائي!
    پنجابی کا ايک لفظ ہے ”اوتر نکھتر،، جسکے اودو ميں لفظی معنی تو ”بانجھ،، کے زمرے ميں آتے ہيں مگر پنجابی ميں اس لفظ کے استعمال سے ”اوتر نکھتر،، کہہ کر مخاطب کيے جانے والے کے لئيے اسکا بانجھ ہونا اور اسی حوالے سے اسکی کچہ کچہ بے چارگی ، قدرے بے بسی ، اس سے منافقانہ ہمدردی ، اور اسکی ہزار صفات و امارت کے باوصف ہو نے کے باوجود صرف بانجہ ہونے کيوجہ سے اسکا تمسخر اڑانے کے لئيے يہ لفظ ”اوتر نکھتر،، بولا جاتا ہے واضح رہے عام طور پہ يہ لفظ مندرجہ بالا جزئيات کے ساتھ بانجھ فرد کی غير موجودگی ميں ادا کيا جاتا ہے اور تصور کر ليا جاتا ہے کہ ”اوتر نکھتر،، کہنے سے اس کی وسيع تر بے چارگی کا اظہار ہو جائے گا-
    پاکستان بننے کے بعد ملکی تاريخ پہ نظر دوڑانے سے ايک بات کا شدت سے احساس ہوتا ہے کہ قائداعظم کے بعد ايسا قد آور رہنما پاکستان کو نصيب نہيں ہوا جو انتہائی ديانتداری سے رہنمائی کے جملہ خواص پہ پورا اترتا جس پہ پوری قوم ايمان لاتی جو قوم کی خاطر اپنا آرام و سکون قربان کرتا جسکی اپنی سانسيں تو پھول جاتيں مگر قومی نيا کنارے لگا ديتا- اور يوں ہو نا سکا , بلکہ پاکستان بونے قد کے سياسی جغادروں اور ٹھگنی سوچ کے فوجی آمروں کے ہوس اقتدار و شاہی اختيار کی آماجگاہ بن کر رہ گيا ہےـ ايسے ميں ”ھل من مزيد،، کے مصداق بونے قد کے مالک شاہوں کے ”مزيد نمک،، کے مطالبے جاری رہينگے اور درباری اور خواجہ سرا قسم کے لوگ لٹے پٹے مفلوک الحال عوام کونچوڑتے رہينگے ، اور شاہوں کے مزيد نمک کی شہہ پاکر ايک بستی کيا پورے پاکستان کی قيمت لگاتے پھرتے ہيں اور انہيں کوئی پوچھنے والا نہيںـ
    کوئی ايسا قدآور ، جرائتمند ، اور ديانتدار رہنما پيدا نہيں ہو رہا جس پہ پوري قوم اپنے ہر اختلاف سے بالا ہو کر اس پہ ايمان لے آئے اورجو اپنا ہی ماس نوچنے والے بدنصيبوں کی منزل کی طرف رہنمائی کرسکے ، کيا پاکستان قحط الرجال کا شکار ہے؟ کيا ہماری قوم ”اوتر نکھتر،، ہوگئی ہے؟ يا پھر شائد قدرت ابھی ہم سے مايوس نہيں ہوئی کہ اتنی ”خونچککانيوں،، کے باوجود ہمارا وجود ابھی قائم ہے کہ پاکستان کا بادشاہ طبقہ تو کب کا ”اوتر نکھتر،، ہو چکا مگر قوم کو مسحيا کا انتظار ابھی باقی ہےـ
    دعا گو
    جاويد گوندل ، بارسلونا اسپين

  • 19. 0:50 2006-07-09 ,fiaz :

    Sir we all know that kufar ka muashira zinda reh sakta hay laikan zulum ka nahee .mai kufar ke muashiray yen maghrebi mulk me Rehta hoo laikan laikan corruption aur is mulk mai buhut mushkil
    Fiaz Canada

  • 20. 1:48 2006-07-09 ,A. Reza :

    Pakistani siyasat main maali corruption ka aghaz, gernailo'n ki hukumat main aamad say hua hay. In logo'n say khud apna farz to ada ho nahi paya aaj tak, jis kay liye kom nay pait par pathar baandh kar inkay sab alallay talallay bardaasht kiye, lekin kom ki ikhlakiyat samayt, har idaray ki eent say eent zaroor baja kay rakh di hay inho'n nay. Khudavand Karim hamaray gunaah ma'f karkay iss azaab say hamari nijaat farma'ay.

  • 21. 3:17 2006-07-09 ,muhammad shafique :

    aik baat tho abb tay hai keh yeh fauj rahy gi yeh mulk rahay ga . har important post , land , plot par qabza kar lia giya hay laikan in ki bhook mitnay main nahi aa rahi. aur in ki karkerdgi main aaty hain dhaka main surrender karna kargil adventure wana aur balochistan main apnay logon par bombari karna mulki soverinty ko america kay samny girvi rakhana aur is par fakhar karna

  • 22. 4:23 2006-07-09 ,Javed Iqbal Malik :

    brother Wussat
    Asslamo Alikum
    App kay her blogg mein aik nayi aur kabil e fikkar baat hotti hai , app appnay column kay zariay Arbabe Aktiyar ko Jhanjhor ker rakh datay hain , app nay yeh bhi likhna tha keh Gujar Khan mein shadeed awami radeyamal kay baad electric ko control kia gaya hai aur abb load shedding kam ho rahee hai aur mairay Chakwal main bhi Ihtajaj huwa magar shehar main to ab load shedding kam ho gai hay magar dehat main to ab bijlli naam ki koi cheez nahi hai.bachey pershan hal hain, Sakht garrmi hai magar Wapda walon nai haddh hi ker di hai.

  • 23. 5:26 2006-07-09 ,همایون شینواری :

    اگرچه پاکستان مین کرپشن کی یه کویی نِی بات نهین هی،البته یه ضرور نیی بات هی که دهوکی باز اب انترنیت اور ایمیل بهی استعمال کرنی لگی اور وه بهی سرکاری نام سی. پاکستان تو ویسی بهی تاپ تین (پهلی دس)بدعنوان ملکون کی لیست مین هی. میری خیال مین وه دن دور نهین جب یه پهلی پوزیشن لیگا.

  • 24. 6:21 2006-07-09 ,اکبر حسين شاہ :

    ہم تو صرف يہی دعا کر سکتے ہيں کہ
    اے سوارِِ اشہب دوراں بيا اے فروغ ديدہ امکاں بيا
    رہی بات خمينی کی تو ايک نہی بلکہ دو درکار ہيں کہ اگر رات کو ايک سو جاےء تو دوسرا جاگے

  • 25. 6:54 2006-07-09 ,محمد يوسف :

    يا ا للہ تو ھمارا امتحان اب تو ختم کر دے ـ

    رحم کر نہ اپنے آئين کرم کو بھول جا
    ہم تجھے بھولے ہيں ليکن تو نہ ھم کو بھول جا

    آپ اس ميں موجودہ بجلی اسکينڈل تو بھول ہی گۓـ کيا ان تمام ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزا نہيں نہيں دينی چاہۓ - آپ لوگوں کی اطلاع کے لۓ عرض کروں کے وطن عزيز کے ايک بہت بڑے حصے ميں غير اعلانيہ لوڈ شيڈنگ جاری ہے اور ہم سب لوگ بلا شرکت غيرے اس کے ذمہ دار ہيں ـ کوئ مانے يا نہ مانے ليکن ہے ايسا ہی

    يا ا للہ تو ھمارا امتحان اب تو ختم کر دے ـ ہماری غيرت تو عرصہ ہوا اپنا جنازہ نکال چکي ـ

  • 26. 6:54 2006-07-09 ,Anmol Jan, Paris :

    Jaisay samandar may her choti machli bari machli ko kaa jatii hay,or road per her choti garii bari garii say khud hee bach kay chalti hay,her bari kursi wala choti kursi walay kay kandhon per pair rak kar baita hay or her choti kursi wala awaam kay pait(stomach) per dono pair rak kar baita hay,bari kursi wala choti kursi walay kee taraf nichay daikta hay choti kursi wala or nichay daikta hay jo sub say nichay hain wo musalsal upper daikee jaa rahay hain,aankain bahar ko niklii howee hain na jan nikaltii hay or na hee kursii walay pait say pair hatatay hain,,akhir kursi walon kay bhi tho pait hain wo hamaray pait per dono pair rak kar karay na hon tho unkay pait ka kia hoga,,,,her shakhh pey ulloo baita hay.......

  • 27. 6:54 2006-07-09 ,Syed Mohsin Ali :

    YE SUB KAB TAK CHALE GA? KIA AB YE WAQT NAHI AAYA K "SOCIAL CRIMINALS" KO SURR-E-AAM SULI PE LATKAYA JAI........................AB MAZEED KIS KA INTEZAR HE? JAB TAK SAZA AUR JAZA KA NIZAM HER AADMI KELIYE NAHI HOGA AISA HOTA RAHEGA AUR YE SUB KHUD BA KHUD NAHI RUKE GA KOI MARD-E-AAHIN CHAHIE.

  • 28. 7:21 2006-07-09 ,فدافدا :

    جی ہاں نمک کھوڑا ہوتو بھی کمپنی رجسڑرنہيں ہو پاتی زيادہ ہو تب بھي-اب اعتدال کوسمجھنے کے ليے اپ کو واپڈا ہی کے ايک افسر کی کہانی سناتے ہيں مرحوم نےجب واپڈا کمرشل اليکٹرک ہوا کرتي تھي يہاںملازمت اختيار کی ون يونٹ ميں لاہور منتقل ہوے اؤر اگلے 30 برس واپڈا کی خدمت کرتےرہے اس دوران کے سردوگرم ان کے نزديک طرح طرح کےرہےمثلاً جب لڑکوں کے جلوس واپڈا ہاوس پر امڈ اے تھے اور انکو گھيرے ميں ليے يہ مطالبہ کرتے گۓ کہ „ايوب کتا„ کا نعرہ لگايں تو انہيں الٹا پوچھناپڑا کہ کيا ہم کتے کی تصويرتلے دفتر لگاے قوم کي خدمت کرتے ہيں؟تب سرکاری دفاتر ميں صدر کی تصوير اويزاں رہتی تھی بعد ميں انہيں بختيار جيسے مزدور ليڈروں کی طوايف الملوکی سے واپڈا کوبچاے رکھنا ہوااور يہاں تکہ جب افغانوں کی ملک وارد جگہ چھرمٹيں بجلی کي تاروں پر”کھنڈا„ ڈالنے لگيں تھيں تو اس چوريوں پر حکام بالا ؤ اعلی کي جانب سے چشم پوشی کی کفيڈنشل ہدايات سے نمٹنا پڑا_ايسے ميں جب ريٹايرمنٹ ہوئ تو سرکاری گھر سے بھی اٹھنا پڑا_اب جايں تو جايں کہاں کا عالم ہؤا اخر بچوں کو لۓ گاوں لوٹے جہاں سال لاہور کے پلے بچےخوب بگڑتے گۓ کوئي طالبان تو کوئی پتنگ باز بنا-- -
    تب اگرواپڈا کے ملازمين کيلۓ ريٹارمنٹ پر ملازمت کے مقام پر ہاوسنگ اسکيم مہيا ہوتی توشايد اخری عمر ميں واپڈا کے ايسے مخلص ہيرؤز کو نمک کھؤڑا ہونے کي شکايت نہ ہوتي_

  • 29. 7:25 2006-07-09 ,sabir shah :

    This is amazing tht how easily some one can fool of our people.But the whole system is bad and i think this is not a big shock for pakistani people.

  • 30. 7:41 2006-07-09 ,mateen :

    assalam u alaikum,
    janab wusat ullah khan,
    all thet story is true.aap ka blog very interesting n ,kiya aisa possible hay k pakistan ke badshah salamat tuk yehi article pohchaya jaiye aur unsay kaha jaiye janab aap ka kiya tubsarah hay.yey aap ki hi goverment hay.jub aap apnay chund hazaron goverment servents ko control nahi ker saktay tho how will you control or command the pak army?

  • 31. 7:45 2006-07-09 ,Jawaria :

    This is something very normal in Pakistan..unfortunately.....I wish to see a change!!!!!!!!! Best Wishes
    Jawaria

  • 32. 8:13 2006-07-09 ,ڊاکٽر ايوب شيخ :

    يه سب کچهه حصول انصاف کيليئي تو کيا جا رها هئي تاکه، کچهه مقتدر غريب فيمليز کي ليئي کچهه نه کچهه کيا جا سکي اور ان کو اور ان کي بيگمات کو کوئي بهي شکايت نه رهي.ميري دوست وسعت الله خان کو بس اپني کام سي کام رکهنا چاهئي. دوسرون کي تجوڙيون مين جهانکني کي ان کو قانون اور سرکار ني اجازت نهين دي. هماري محبوب اور مشغول سرکار ني باقي ساري حسابات تو عام کر رکهي هين. ساري چيزين عوام کو بتادي هين، ان کا حق بنتا هئي که وه اپني ”ذاتي“ جمع پونجي سرعام کيون بتائين؟ همين انگريز ني ايک صدي پهلي ”سوري“ کا جو سبق سکهايا هئي وه ايسي اوقات مين بوقت ضرورت استعمال کيا جا سکتا هئي ليکن اب شايد اس کي بهي ضرورت محسوس نهين هورهي.

  • 33. 8:56 2006-07-09 ,Shaikh Javaid :

    The quoted story reference needs some correction. The described result was the only fear or judgement of the king and was not a result or the consequence as narrated in the blog.

  • 34. 10:04 2006-07-09 ,Sidique Khilji :

    app ko har asay kam main Pakistan army hi nazar ati hai..... akher kiyon? kabhi socha app nay..... kiyon akher kiyon? kab tac....

  • 35. 11:18 2006-07-09 ,Nihal :

    good work MR.President her taraaf Khush halee hai

  • 36. 12:16 2006-07-09 ,اے رضا :

    چند ہفتے قبل انہي صفحات ميں مزکورہ، صاحبزادہ فاروق عليخان کي حاليہ اشاعت شدہ کتاب ”جمہوريت صبر طلب .....” کيمطابق، 58 ء کے مارشل لاء تک غير فوجي حکمران جيسے بھي تھے، چور ہرگز نہيں تھے- يہ رستہ ہمارےجرنيلوں کا دکھايا ہوا ہے ، خود انہي کےتحفظ اقتدار کي خاطر- ہمارے سامنے کي باتيں ہيں کسطرح ايوب خان سے ”مرد مومن ، مرد حق ” تک ہر کسی کے حواري (اصطلاحا”) فقير سے بادشاہ ہوۓ -

  • 37. 12:34 2006-07-09 ,kaher :

    pehlay army jo corruption kar rahee thee uss ki loghon ko khabar na thi ya bohat kam logon ko khabar thi. ab in ka kucha chatha samney aa raha hai . jis tarah zinda hathi lakh ka aur murda sawa lakh ka hota hai isi tarah hazir service army officer k waray nayyaray tho hain hi. retired honay ke baad key post un ka intizar kar rahee hoti hai. agar army ka bus chalay tho yeh civilians se jeenain ka haq bay cheen lein.

  • 38. 13:00 2006-07-09 ,MUHAMMAD YOUNAS IQBAL :

    AAP KI YADAHST BOHAT KAMZOOR HAI. BADSHAH WALI HAQAYAT SARI KI SARI GALAT HAI. ASAL HAQAYAT YUN HAI KAY BADSHAH NAY NAMAK MUNGWAYA AUR HUKAM DIYA KAY KHAREED KE LAOO. BADSHAH KAY KARINDOON NAY POOCHA KE MAMOOLI SE CHEEZ KAY KYOO PAYSAY DAIN? THO BADSHAH NAY KAHAA AGGAR AAJ MAIN NAY MUFT NAMAK MUNGWAYA TOO KUL MERI FAUJ GAOON KAY SARAY MURG AUR JANWAR MUFT KHA JAIN GAY. BURAI PAHLAY PAHLAY BOHAT MAMOOLI DIKHAI DAITI HAI PER WHO ITNI MAZBOOT HO JATI HAI KE US KO KHATAM KARNA NA MUMKIN HOO JATA HA.

  • 39. 13:34 2006-07-09 ,Syd Bulhey Shah Hashmi :

    Asslam o alikum and here i would like to tell u that this Hakait is i think of mr. Sheikh Saddi and what we learnt, he paid the money cause he didnt want to ruin his village. anyway you just wrote about one department in pakistan unfortunately almost 99% are corrupt. No Govt. can do anything, but only awareness in the people of this country. In Pakistan every one do think that if he/she will not loot this country then at may be he will die. very pity
    Syed Bullahy Shah from
    Abu Dhabi.

  • 40. 13:41 2006-07-09 ,قمراسلام ، لندن :

    پاکستان ميں اس طرح کی حکو متی کرپشن ديکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے اور وہ بھی جب جنرل صا حب کی عين ناک کے نيچے ہو. آخر يہاں مغربی ممالک ميں ايسا کيوں نہيں ہوتا؟ ميرے خيال ميں ايک مسلسل جمہوری عمل ہی پاکستان کو اس طرح کی حکومتی کرپشن سے چھٹکارا دلا سکتا ہے.

  • 41. 13:53 2006-07-09 ,سيعد :

    اچھ لگا ـ ايسہ ہی لکھتے رہيں !

  • 42. 14:56 2006-07-09 ,bakht :

    چیرمین واپڈا طارق حمید ایک انتہائ کرپٹ آدمی ھے،واپڈا کی دولت پیٹ نیہں بھرا تو ہاوسنگ سکیم سے مزید مال حرام اپنے جہنم جیسے پیٹ میں انڈیلنے کی کوشش کی۔ کوئ ان سے پوچھے آخر ان کو محض ساٹھ ستر سال زندہ رہنے کے لیے کتنی دولت درکار ہے۔بےشرمی اور بےغیرتی کی بھی کوئ حد ہوتی ھے ۔لیکن ھمارے افسروں کے پاس ہر بری چیز بے حد و حساب ھے

  • 43. 16:55 2006-07-09 ,آزاد عبدالرحمان بلوچ :

    وسعت اللہ خان آپ نے يہ تو کہاوت سنی ہوگی کہ شير کی مرضی ہے کہ وہ انڈے دے بچے۔ پاکستان ميں فوج کی مرضی ہے کہ وہ جو چاہے کرے۔ جسے چاہے نواز دے جسے چاہے کنگال کردے، جسے چاہے دہشتگرد کا لقب دے جسے چاہے ناظم و گورنر بنا دے، جسے چاہے روشن بنادے جسے چاہے سرکش سردار اور فراری کيمپ کا کمانڈر بنادے۔ اب سچ پوچھيے تو ہم کسی انقلاب یا جمہوريت کے آنے کا انتظار نہيں کر رہے بلکہ اللہ پاک کی قدرت سے 8th October زلزلے کا انتظار کر رہے ہیں جو صرف ان فوجی چھاونيوں ميں برپا ہو تاکہ عوام بھی باہر سے آنے والی چيزيں متاثرہ فوجیوں کو دیبنے کے بجائے اپنے گھروں ميں لے جائے۔ آخر ميں سندھی کہاوت سنانا چاہوگا جو کل کے نام نہاد اسلام سپاہی اور 9/11 کے بعد روشن خيال آرمی بن گئے ہیں وہ کہاوت يہ کہ ’شير شاہ جا شکرا چلھ جا ککڑ نہ کھا ءيندا بيو چھا کندا‘

  • 44. 20:41 2006-07-09 ,اے رضا :

    خداوندکريم آپ کی توفيقات ميں اضافہ فرماۓ، آپ ميرے بھی پسنديدہ کالم نگار ہيں-
    دعاگو
    اے رضا

  • 45. 21:48 2006-07-09 ,shahidaakram :

    بلاگ کوکيا ہو ا ہے اپ ڈيٹ ہو نے ميں کيا اتناوقت لگتا ہے کب سے تبصروں کی تعدا د 21 لکھی ہوئ ہے ليکن تبصرے صرف دو ہيں کيو ں کيا ہو گياکوئ مسلہ ہو گيا ہے کيااس سے تو پہلے والا سسٹم اچھا تھا
    allah hafiz
    allah کن الفاظ سے کن alphabets سے لکھاجاۓ گا کو ئ بتا ۓ گا پليز شکريہ
    شا ہد ہ اکرم

  • 46. 22:55 2006-07-09 ,محمد سعيد اختر :

    We are sick of these scams but we see no remedy in near future.

  • 47. 1:52 2006-07-10 ,Syed Farhat Ali :

    Pakistani Mullah would never see these corruption. Mullah can see whether Hadood Ordinance is being implemented in Islamic Jamhuriah Pakistan or not? Because mullah get equal share in these corruptions.

  • 48. 2:33 2006-07-10 ,Hameed memon :

    mein ne pehlay bhi kaha ab bhi kehta hoon kisi bhi changing ke liye qurbani chaiye aur us ke liye jazba jo hamare pass nahi hum sirf batein hi kerte reh jainge .ab Allah hi hafiz hai pak ka

  • 49. 10:34 2006-07-10 ,rizwan abbas :

    jab say mein ne hosh sanbhali hai her rehnuma ke batein sun ker lagta hai ke abb kuch acha hoga, our shoro mein hota bhi hai phir jab us ke muun ko khoon lag jata hai tho woh bhi dosro ki tarha ban jata hai aur bhool jata hai ke yeh sab hamesha nahi rehna ek din us nay marna hai aur in sab batoon ka jawab dena hay,,, afsoos sad afsoos ke sab ek say hain

  • 50. 13:46 2006-07-10 ,محمد شیراز :

    اسلام و علیکم،

    دنیا کا کوئ جمہوری نظام ایسا نہیں جو ہماری حالت بدل سکے۔ اس کا سبب جہالت ہے، نکہ جمہوریت۔
    درحقیقت ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ ہم ایک الگ قوم ہیں ہماری اپنی تہزیب، اور نمدّن ہےجو کہ ایک نظریے کے تہت تشکیل پاتے ہیں- برطانیہ کے ہندستان پر قبضہ کے بعد جو سب سے بڑا نقصان ہوا وہ ہمارے تعلیمی تظام کو ہوا۔ مفتوحہ قوموں کی اولین کوشش یہ ہوتی ہے کہ محکوم قوم کے ذہن میں ان کی دھاک جمی رہے اور یہ کے وہ محکوم قوم سے ہر لحاظ سے برتر ہیں۔
    تعلیمی نظام اور زبان کی نبدیلی بھی اس عمل کا حصُہ ہوتا ہے۔

    ہمارا المیہ یہ رہا کہ ہمارے اشرافیہ اس بات کو سمجھنے سے قاصرہیں یا جان بوجھ کر سمجھنا نہیں چاہتے۔ ترقی کے لیے جو لوازمات درکار ہوتے ہیں تعلیم ان میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
    چونکہ محز مادی ترقی سے بات نہیں بنتی اس لیے تعلیمی نظام کی تشکیل میں مزہب بنیادی کرار ادا کرتا ہے۔

  • 51. 21:55 2006-07-10 ,Naseem Uddin :

    Forget about corruption and illegal things, I booked one Apartment in PHA (PAKISTAN HOUSING AUTHORITY) Scheme in Karachi in 2001. The Flats are re prepared, but the lease is with PIA and dispute is not solved by Government of Pakistan since 2003, Me and other more then 600 alotee have been paid the whole amount which is approximatly 120,000.00 per flat. Now you can imagine what Pakistan Government is doing, everything is ready but posssion can not be given to allotees because there is no water, power & Gas connection are avialable. If governemt of Pakistan can not solve this issue between there own departments and can not owner the commitments, , you can imagine How capable they are to Govern ......

  • 52. 4:48 2006-07-11 ,Muhammad Zubair :

    Wasat Sb, What will they do with so much amount which they have received through courruption. We have to present at JUDGEMENT DAY after death and all the money will be left for this world. May Allah mercy upon them on JUDGEMENT DAY.

    Regards, Zubair Shaikh

  • 53. 8:44 2006-07-11 ,Azeem Shahid :

    Mein yeh kehna chahoon ga keh, agar hum ko nijkari hi karni hai to kyun na hum , Governer House Lahore ko sell ker ke funds collect ker dalein. Hum logon ko atleat steel mill ya is qisam key adarey to nahin sell kerney hoon gey. Isi tarah hamara Prime Minister almost 80 acre key residence mein rehta hai. Agar TONI BLAIR , England ka P.M. TWO BEDROOM Apartments meih reh sakta hai to hamarey P.M. ki performence key hisab sey usko sirf eik servant quarter milna chahiye. P.M. house Islamabad Ka bhi plots bana key sell ker dein. I feel jab tuk Upper waloon ki LUXURIES khatam nahin hoon gi. jab tuk inko koi Khayal masses ka nahin aaye ga

  • 54. 12:18 2006-07-11 ,مپشر جاويد :

    محترم وسعت بھائی
    يفين کيجیے آپ نے جس موضوع کو چھيڑا ہے اس نے تو کليجے پر ہاتھ ڈال ديا ہے مگر کيا کيا جائے کہ ضمير مردہ ہو چکے ہيں۔ روپے پيسے کی دھن ذہنوں ميں ايسی رچ گئ ہے کہ نہ کوئی اخلاقی نہ مذہبی اور نہ سماجی اقدار ہمارے اندر باقی رہ گئ ہيں۔ صرف پيسے کی دھن، ذريعہ کوئی بھی ہو حرام حلال کا تصور کيے بغير ايسا کيا بھی کيوں نا جائے۔ ماحول ميں ارد گرد سب لوٹ کہسوٹ ميں مشغول ہوں تو کيوں ہم ہی ساری اقدار کو سنبھالے بيٹھے رہيں
    مگر کيا کيا جائے۔ اس کے علاوہ جنرل مشرف کے آنے پر جو احتساب کا ڈرامہ رچا وہ بھی سب کے سامنے ہے مگر کيا کيا جائے آوے کا آوا ہی بگڑا ہے۔ حکمرانوں کی عين ناک کے نيچے سب جائز ہے کيونکہ اقتدار بھی تو بچانا ضروری ہے۔

  • 55. 14:34 2006-07-11 ,NaeemNajmi :

    محترمہ شا ھدہ اکرم !

    آپ اس لنک پے جا ئیں اور یہاں سے urdu phonetic key board lay out ڈاون لوڈ کر کے اپنے پی سی میں انسٹال کریں۔جس کی مدد سے آپ زیا دہ آسا نی سے اردو ٹا ئیپنگ کر سکیں گے۔پی سی میں ونڈوزxp کا ہو نا ضروری ہے۔اس LAY OUT کی مدد سے ALLA لکھنے کے لیے A کو ایک مرتبہ L کودو مرتبہ اور O کو ایک مرتبہ پریس کریں۔

  • 56. 9:05 2006-07-13 ,بابر سلطان خان :

    وسعت صاحب، آخر آپ کی سمجھ ميں يہ بات کيوں نہيں آتی کہ نمک کھا نے کے بعد ”حلال” کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ورنہ لوگ کھا نے والے کو ”نمک حرام” کہنا شروع کر ديتے ہيں !

  • 57. 11:24 2006-07-13 ,Mohammed Irfan :

    Sahibaan haqeeqat bari talkh hoti hai lekin sach yeh hi hai ke humari awam ko sirf aik hi kaam ata hai woh hai baatein banana. jis mulk ke loag apnay ghar ke darwazay se kachra bhi khud nahin saaf kar saktay balkay 5 rupai sweeper ko de kar yeh kaam karwatay hain tu us qoam ki kahili aur sifli soach ka natijah haram khoar aur awam ki botiyan nochnay walay hukmaranon ka tasallut hi ho ga na. kia umeed ki ja sakti hai is qaom se ke kaun a hero janay gi yeh banjh qoam jahan awam aik doosray ko qoami tashakhus ki bina par bardasht bhi nahin kar sktay?? tu jana phir yeh hi hai na badmast qoam ke badmast hukmaran jo aik chota sa kaam kar ke media par cheekhtay hain ke HUM NE YHE KIA yeh jantay huay bhi ke koi ahsan nahin kia un ki duty hi yeh hai. Bahar haal Allah se dua hi ki ja satki hai ke hum sab ko seedhay rastay par chalaye(ameen)

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔