| بلاگز | اگلا بلاگ >>

روئے زمین کے طاقتور

اصناف: ,,

حسن مجتییٰ | 2011-11-04 ،16:16


امریکہ کے فوربز میگزین نے جس کے سرورق پر آنا محلوں میں رہنے والے ہر کروڑپتی و ارب پتی بھکاری کا خواب ہوتا ہے، سرزمینِ پاک کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل پاشا کو دنیا کے طاقتور ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا ہےو

دنیا میں اقوام متحدہ کی انسانی ترقی کی فہرست میں ایک سو تینتالیسیوں نمبر پر آنے وہ قوم جس کے سیاستدانوں کے اثاثے سوئس بینکوں میں ہوں، اور جو نیوکلیئر بم کو اپنے اثاثے کہتی ہو، کو نوید ہو کہ ان کے سپہ سالار روئے زمین کی طاقتور شخصیات میں چھپن ویں نمبر پر ہیں، اور ان کے بعد دوسرے طاقتور پاکستانی بقول شخصے آصف زرداری، نواز شریف نہیں بلکہ آئی ایس آئی کے جنرل پاشا ہیں۔

'نظر وٹو' کے طور پر داؤد ابراہیم بھی ان کے ساتھ اسی فہرست میں طاقتور شخص کے طور پر موجود ہیں۔

نیویارک کی مرکزی شاہراہ ففتھ ایونیو سے نکلنے والے فوربز میگزین جس کا خود نعرہ ہے کہ وہ 'آلۂ سرمایہ داری' یا ' کیپیٹلسٹ ٹول' ہے، کی ایسی ریٹنگ کے بعد اب اس قیاس کو مزید تقویت ملتی ہے کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان میں فوجی اشرافیہ سب سے طاقتور طبقہ نہیں۔

پاکستانی جرنیلوں کا جاہ و جلال اب تو ایک عالم میں مانا جا رہا ہے۔ جب جمہوریت کمزور ہو تو جرنیل طاقتور ہو ہی جاتے ہیں۔

جرنیل اپنے جاہ و جلال سے مرکزی اہیمت کے حامل ہو جاتے ہیں۔ وہ اسٹریٹجگ ڈائیلاگ سے لے کر سعوری ولی عہد کے جنازے میں شرکت تک کر سکتے ہیں اور اگر شرکت نہیں کرسکتے تو نصرت بھٹو کے جنازے میں نہیں کر سکتے۔

ویسے آپس کی بات ہے کہ ماضی قریب تک اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایسے بھی جری جرنیل تھے جو خاتون وزیراعظم کو سلیوٹ کرنے سےگریزاں ہوا کرتے تھے۔

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔