عمران خان کی وضاحت
ایک تازہ بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ ان کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ کے اس بیان سے صرف ایک روز قبل پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر کا بھی اسی موضوع پر ایک بیان شائع ہوا تھا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ عمران خان امریکہ کے خلاف نہیں ہیں۔
یہ بہت سیدھی اور واضح سی بات ہے کہ عمران خان ان امریکی پالیسیوں کے مخالف ہیں جو دنیا بھر اور خاص طور پر پاکستان میں ان کے نکتہ نظر کے مطابق مسائل کا باعث بن رہی ہیں۔ یہ موقف بھی قابل فہم ہے کہ وہ کسی قوم یا ملک کے خلاف نہیں ہیں۔
سوال یہ ہے کہ عمران کو یہ ضاحت کرنے کی ضرورت اب کیوں پیش آئی۔
کیا اس لیے کہ وہ پاکستان کی پاور پالیٹکس کا کارآمد پرزہ بننے جا رہے ہیں؟
کیا وہ ایوان اقتدار کی بو سونگھ رہے ہیں؟