| بلاگز | اگلا بلاگ >>

'چکن برگر حرام ہوتا ہے'

اسد علی | 2006-07-19 ،13:41

زوئی نے ایک روز سکول سے واپس آ کر اعلان کیا کہ وہ صرف سبزی کھائے گی کیونکہ چِکن برگر حرام ہوتا ہے۔ اس کی ماں کو حیرت ہوئی کہ یہ سات سال کی بچی کو کیا ہوگیا۔ اس کے بعد زوئی نے اپنے پسندیدہ 'چِکن نگٹس' کے بارے میں بھی ایسی ہی بات کر دی۔

zoee_asad.jpg

زوئی کے والدین تقریباً بیس سال سے لندن میں مقیم ہیں۔ ان کے دونوں بچے یہیں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے آپ کو عام مسلمان کہتے ہیں۔ بچوں کو رات کو اسلامی کہانیوں کی کتاب سے کہانی بھی سنائی جاتی ہے۔ دوستی یا کہیں آنے جانے کے معاملے میں زیادہ روک ٹوک نہیں۔

زوئی بہت ہنس مکھ بچی ہے اور سکول میں سب سے ہی اس کی دوستی ہے۔ وہ موقعہ بےموقعہ درجن بھر بچوں کو گھر آنے کی دعوت دے آتی ہے جو بعد میں اس کی ماں کو منسوخ کرنی پڑتی ہے۔ اس نے اپنی بھائی کی سالگرہ پر اپنے بیس دوستوں کو دعوت دے دی۔ انویٹیشن کارڈ خریدنا اس کا محبوب مشغلہ ہے۔ انگریز، افریقی، ہندو، عیسائی کسی کو اس کے گھر آنے پر پابندی نہیں ہے۔ اسی لیئے اس کے والدین کو اس کی بات دلچسپ لگی۔ زوئی کے گھر والوں کا خیال ہے کہ سکول میں مسلمان بچے ایک دوسرے کو کچھ نہ کچھ سکھاتے رہتے ہیں۔

زوئی کی حلال، حرام کے بارے میں آگاہی کو ابھی زیادہ دن نہیں گزرے تھے کہ ایک روز اس نے کہا کہ وہ سکرٹ نہیں پہنے گی کیونکہ 'مسلم گرلز شلوار قمیض پہنتی ہیں'۔

ایک بار سکول سے واپسی پر اس نے اپنے نانا سے کہا کہ وہ جلد فوت ہونے والے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کیوں؟ زوئی نے کہا کیونکہ وہ باسٹھ سال کہ ہو چکے ہیں اور حضرت محمد چونسٹھ سال کی عمر فوت ہوئے تھے۔ اس نے اپنے نانا کو یقین دلایا کہ وہ ان کی وفات پر بہت روئے گی۔

زوئی نے ایک رات اپنی ماں کے چھوٹے بازو والے نائٹ سوٹ پر اعتراض کر دیا۔ اس کی ماں نے اسے کہا کہ وہ باہر تو نہیں جا رہیں اور یہ تو ویسے بھی سونے کے لیئے ہے۔ ان کی بیٹی مطمئن نہیں ہوئی۔ اس نے معصومیت سے کہا کہ کوئی کھڑکی سے بھی تو دیکھ سکتا ہے۔

ایک دن زوئی نے ایک ایسا کام کیا جس کی اسے اجازت نہیں تھی۔ اس کی ماں نے کہا کہ اب ابّو کو مت بتانا نہیں تو دونوں کو ڈانٹ پڑے گی۔ شام کو ابّو کے گھر آنے پر اس نے ان کو سب سے پہلے یہی بتایا کہ وہ ان کے منع کرنے کے باوجود خالہ کے ساتھ رش والی جگہ گئی تھی۔ ماں نے آنکھیں دکھائیں تو اس نے انہیں یاد کروا دیا کہ اللہ میاں کو جھوٹ پسند نہیں۔ اس نے بات یہیں پر ختم نہیں کی اور اپنے ابو کے سامنے اعلان کیا وہ آئندہ بھی اکیلی مارکیٹ جائے گی اور انہیں بتائے گی بھی ضرور۔ اس کی خالہ نے کہا کہ انہوں نے زوئی کوصرف خاموش رہنے کے لیئے کہا تھا جھوٹ کا تو نہیں بولا تھا 'لیکن اللہ زوئی کو خوش رکھے'۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 14:49 2006-07-19 ,Muhammad Azeem Alam Khan :

    Keep it up zoiee. I also want to become a true muslim like you, who hates lies

  • 2. 15:00 2006-07-19 ,khan pathan :

    Yehan hamara daughla pan aa jaata hai. deen may tau jhoot bolna mana hai magar haalat kay mutabiq bolna parta hai magar bachon ko kaun samjhayay. yahee mantaq pakistan may daddy log detay hain kay beta rishwat lena haram hai par lena parta hai kuinkay nahee laingay tau nikal diyey jayain gay. magar dekhtay ham apna faida hain.

  • 3. 15:21 2006-07-19 ,ہما :

    اور لوگ پاکستان میں رہنے والوں پر انتہا پسند ہونے کا الزام لگاتے ہیں، جب برطانیھ ایسے آزاد خیال اور جمہوری معاشرے میں بسنے اور تعلیم حاصل کرنے والے "معصوم" بچوں کا یہ عالم ہے تو کوئی حیرت نہیں ہونی چاہیے کھ وہاں انتہا پسندی کہاں اور کس حد تک بڑھ چکی ہے۔

  • 4. 15:36 2006-07-19 ,فاروق احمد :

    اے خدا اس بچی کو استقامت دے اور مجھے حوصلہ

  • 5. 15:39 2006-07-19 ,shabbir ahmed raja :

    assalam o alaikam.
    mujay ess bachee k baray main parh kar bohat khushee huuee.ees main ghar k kissee fard k lee-ay sharmindah honay ki zaroorat naheen.jo log apnay mazhab aur aaqeeday k paband hotay hain woh bohat sachay aur imandar hotay hain.aisay khiyalat aur un par amal allah sab bachiun ko atta farmay.

    easee he baitiuun ka aik bap
    wa salam

  • 6. 15:51 2006-07-19 ,فیصل :

    زوئی ميں مجھے اپنا بچپن نظر آيا، ديکھا جائے تو بچپن کی خوبصورتی کا مقابلہ آپ کی تمام بقيہ زندگی نہيں کر سکتے۔ اور اگر آپ کو اپنا بچپن ياد ہو تو محسوس کچھ ايسا ہوتا ہے گويا کہ اُس سے سہانا کوئی وقت تھا ہی نہيں، اور اس کی وجوہات ميں ايک اہم وجہ اس بچپن کا "سچا" ہونا بھی ہے، کہ آپ بلا خوف و خطر سچ تو بول سکتے ہيں، جو کہ بڑے ہونے پر ہم ميں سے کئی ايک کو خاصا مشکل لگنے لگتا ہے

  • 7. 16:01 2006-07-19 ,Anonymous :

    very nice!!

  • 8. 16:02 2006-07-19 ,moid alam :

    Well-written.

    Living in a ghetto has its consequences, beyond family control.

  • 9. 16:08 2006-07-19 ,Faisal :

    I think we should learn a lesson from this little girl and ask ourselves what we are doing.

  • 10. 16:08 2006-07-19 ,Ahmad :

    خيال رکھيں، کہيں معاملہ خودکش حملہ کو جائز سمجھنے تک نہ پہنچ جائے-

  • 11. 16:09 2006-07-19 ,dr.farooqi :

    you are true muslim zoe .May ALLAH showers His special blessings upon you.

  • 12. 16:15 2006-07-19 ,نوید عاصم :

    ماشاءاللہ، اللہ خوش رکھے زوئی کو بھی اور اسد صاحب کو بھی۔ چکن برگر کے حرام ہونے کے حوالے سے کچھ باتیں پیش ہیں۔کیونکہ مسلمان جانوروں یا پرندوں کو اسلامی طریقے سےہاتھ سے ذبح کرتے ہیں اس لیئے کسی بھی غیر اسلامی طریقے یا جھٹکے یا مشین وغیرہ سے ذبح کیے ہوئے جانور یا پرندے کے گوشت کو نہیں کھاتے۔گوشت چاہے چکن ہو یا مٹن، ذبح ہونے سے لے کر پک کر پیش کیے جانے تک مسلمان کی نگرانی میں ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح غیر مسلموں کی دکانوں میں گوشت ذبح سے لیکر برگرتیار ہونے تک اگر مسلمانوں نگرانی میں رہتا ہوتو وہ بھی کھانے میں کوئی قباہت نہیں ہے۔

  • 13. 16:20 2006-07-19 ,RM :

    SubhanAllah !! I think these foreign born kids are the future of Islam.

  • 14. 16:22 2006-07-19 ,شاہد :

    aisi tabdilian bachoon main hoon tu well lekin barroon ko is ki ziada zaroorat hai. apne aap ku dozakh say bachany ke leay aur jannat main janey k leay.

  • 15. 16:52 2006-07-19 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    اسد بھائ ۔۔۔ تسليمات
    انتہائ خوبصورت تحرير اور انتہائ سچی اور ہر گھر سے جڑی بھي۔۔
    شکر ہے کہ زوئ کو ابھی سے حلال وحرام کی سمجھ آگئ ورنہ کتنے ہی لوگ ہيں جو ميکڈونلڈ کے چکن برگر کھا رہے ہيں اور خوش ہيں ۔ ھميں بچوں سے ہی سيکھنا چاہيۓ ہے ۔ کہتے ہيں نا بچے من کے سچے۔۔۔ کيونکہ اچھی بات کسی سے بھی اور کسی بھی وقت سيکھي جاسکتی ہے ۔
    کہيں ايسا تو نہيں کہ زوئ سنڈے مدرسہ جارہی ہے ۔ اچھی بات ہے۔
    طالبِ دعا
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 16. 16:57 2006-07-19 ,Arif Baloch :

    maaa sha allah , aysay loug qeemati hoytaay hein , Zoei, jaysi piyari bachchian khayr kay aalaa namunay hutai hein,
    Iss say pehlay Shabinah Begum nay Bartania mein tahlika machaya thha, yahan tak keh Birtish PM ki wakil biwi nay , Shabinah bigam ka case larri thee.
    mein is mobark bachi kee istaiqamt kee doa mangta hun . piyari zoei kay waldin ko allah taalaa is bachi ki khoshian nasib farmaay.

  • 17. 17:42 2006-07-19 ,zubair :

    yeah chicken haram nahee hai haan makroh hai kiyoon kay is ko zibha nahee kia giya thaa pata nahee loog kahan ki baat kahan tak lay jatay hain. Haram to halal chicken bhi ho jata hai agar haram ki kamaee say liya ho to. Kitnay musliman alcohol sale kartay hain or kehtay hain hum khud to nahee peetay. wa wa kia musliman hai ajj ka choree or seena zooree.

  • 18. 18:08 2006-07-19 ,Anonymous :

    بچے کو جو ماں باپ سکھائيں گے بچہ وہی کر يگا

  • 19. 18:18 2006-07-19 ,Usman :

    اس بچی کو کوئ يہ بات بھی بتادے جو اس کے انتہاپسند دوستوں نے ابھی تک نہيں بتائی کی اسلام ميں ماں کا احترام بہت ضروری ہے-

  • 20. 18:23 2006-07-19 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    اسد بھائی سنيں ۔۔سنا ہے ننھے بچوں کو بھی سوتے ميں بہت سے خواب آتے ہيں۔ تبھی وہ سوتے سوتے مسکراتے ہيں۔ يہ بچے سيدھے جنت سے اترتے ہيں اور خواب بھی جنت سے آتے ہيں۔ خدا ان کو زميں پر بھيجتا ہے۔ تو يہاں کی سختيوں کو جھيلنے سے پہلے پہل کچھ خواب ان کے واسطے مخصوص کرتا ہے۔ وہ پياری مسکراہٹ جو کہ سوتے ميں بہت معصوم ہونٹوں پر مچلتی ہے وہ ان پر خواب کی صورت ميں جنت سے اترتی ہے۔ مگر جب ہوش آتا ہے تو پہلے پہل کے خواب واپس لوٹ جاتے ہيں۔ تب دنيا ان کو اپنے خواب ديتی ہے ۔۔۔نيازمند
    سيد رضا

  • 21. 18:24 2006-07-19 ,Ausim :

    I'm so happy to read about this little girld. The parents are really lucky to ahve such a blessing in their home. This is just another proof that Islam is in the nature of human being. May God give this little girls persistency and consistency in her understanding of Islam.

  • 22. 18:41 2006-07-19 ,sana khan :

    Saray bachay esi hi hotay hain , bachpan se to sab hi sach bolte hain jhoot kabhi nahi leken baray ho ker pata nahi ku badal jatay hain.

  • 23. 20:20 2006-07-19 ,bakht :

    اللہ تعالی زوئی کو مزید اپنی رحمتوں سے نوازے،اور اس کے ماں باپ اس کی اچھی تر بیت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے

  • 24. 21:12 2006-07-19 ,Mubashar Ali Soomro :

    Well Allah iss larki ko our ziyada ilam de, our sab ko islam ke jhande ko kaim rakhne ki toffiq de. Aameen.

  • 25. 22:38 2006-07-19 ,junaid :

    Allah is Koubsoorat bacchi Zoyie ko aor iskae tarbiat kernae waloon ko hamesha koossh aor tanddrust rakkhae Ameen.

  • 26. 0:14 2006-07-20 ,جاويد گوندل :

    بچے فطرت کے حسين ترين مظاہر کی عکاسی کرتے ہيں اور بعض اوقات بچے بلا خوف وہ بات کہہ جاتے ہيں، وہ کام کر جاتے ہيں جس کے کرنے سے بڑے ڈرتے يا ججھکتے ہوں۔ ميری رائے ميں زوئی کو انکی عمر اور سمجھ کی حد کے مطابق حلال حرام کے بارے ميں ان کے شکوک کو ضرور دور کيا جانا چاہئے اور انکے ذہن پہ بے جا بوجھ نہيں ڈالا جانا چاہیے تا کہ انکی شخصيت کی نشو و نما متوازن رہے ويسے بھی اس عمر کی سوچيں ديرپا نہيں ہوتيں کہ بچے بڑے ہو کر خود بھی اچھے برُے کی تميز کرنا سيکھ جاتے ہيں صرف مناسب رہنمائی کا ہونا لازمی شرط ہے۔

  • 27. 2:53 2006-07-20 ,اعجاز احمد تبسم :

    اللہ ا س بچی کی عمر دراذ کرے (آمين)جس پر اللہ کا نام ليکر ذبع نہ کيا گيا ھو وہ حرام ھے - تمام مسلما ن اور ميں يہی مانتا ھوں

  • 28. 4:40 2006-07-20 ,Farid :

    Assalamolaikum-KAASH PAKISTAN MAIN BARAY OR BIGRAYY HOWAY LOOG IS BACHI SAY AIK BHI LESSON LAY LAIN.

  • 29. 4:44 2006-07-20 ,hamid :

    I don't know why people are mentioning this as extreamism. This is her free will what she will eat, wear and will not tell lies.

  • 30. 6:18 2006-07-20 ,AJAZ HABIB SIDDIQUI :

    Allah Taalaا ko jab koi kaam lena hota hai tao kisi say bhi lay leta hai iss bachi ko Allah Islam ka sacha Daee Banaay. Ye Bachi Baron kay liye Musalmanon Kay laye Nasihat hay. Allah Taala Iss Bachi ko Dunya aur Akhrat main apnay Husnaat say Nawaza.

  • 31. 6:23 2006-07-20 ,Qutarul-ain-Saba :

    Zoe ko Allah Isteqamat dey,,magar baat ye hai key chicken burger key elawa be cheezen aesi hongi jinkey ingrediants haram hongey magar rughbat key sath ghar main khai ja rahi hongi ,sar-e-fehrist company ka bun aur double roti hai,England,Canada aur America jesey mumalik main rehey walon ka masla ye hai key un main sey beshtar chiken key haram halal honey pey to tawaja dey detey hain magar bun waghea pey nahee. maslan cookies,icecream,chocolates ,bread,cake aur ice cake waghera main ajzaa halal nahee hotey aur ye baat aam hai. Zoe key liyen manzil abhi buhut door hai Allah usko sahi reh numa aata farmayen aur hidayet key raastey pey sabit qadam rakhen AMIN

  • 32. 6:53 2006-07-20 ,irfan :

    Allah Zoyi ko hamesha sabat qadam rakhe.. Allah bus kissi na kissi ko remind karwata he k shaed hum kuch samjh sakee.. hur insan alug se sochta he or alug comments deta he.. .Allah Hum sub ko samjh booj ata kare.

  • 33. 7:02 2006-07-20 ,Asif Mahmood Mughal :

    Zoee we are proud of u, keep it up.

  • 34. 7:49 2006-07-20 ,Ahmad CHOHAN :

    Your daughter is an inocent girl, please take care of her. Islam does not teach us extremism. Do not let her become an extremist. She has a very long life ahead of her. I like people who speak the truth but then they should be ready for the consequences. I LOVE ZOI.

  • 35. 8:25 2006-07-20 ,ما ہ رخ میر :

    ager kabhi mujay zindagi main muka mila or zindagi nay mohlat di tu main is bachi jaisa banana cahoon gi Khuda is bachi ko slamat rakhye or Hum jaisay ko bhi us jaisa banay ki Taufeeq day
    Ameen

  • 36. 8:30 2006-07-20 ,shazia memon padidan :

    mujhe bohat acha laga zoe ka sun ke bohat khushi hoi us bachi ke bare me mera bhi ek cousin hai australia me us ne bhi aaj tak haram ko hath nahi lagaya aur wo bhi jhot nahi bolta ,humain us choti se bachi ke sache pan se sekhna chaiye sacha aadmi duniya ke kisi bhi kone mein ho kamiyab hota hai aur sacha bhale kisi bhi religion se ho kamiyab hi hoga thanks

  • 37. 9:08 2006-07-20 ,jamal :

    aj kal ke bachon ko maa baap khud jhoot ki talqeen karte hain jis ki waja se bhochon ko jhoot ki adad par jati hai jis ki misal hai ager koi fone aaa jai to khud maa baap bachon ko kehte hain keh gher par nahin hai in baton se bochon ki shkhsiat mutaser hoti aur on ko jhot bolne ki adat ho jati hai is bachi ki story parh ker bohat khushi hoi Allah is ko aur sach bolne ki taqat atta kare

  • 38. 9:12 2006-07-20 ,sohail ahmed :

    Its a perfect example of our confused next generation. I'm surprsied to read Zoee comments about her mother night dress suit. Why dont we teach our children that way of living for any person is his/her personal choice and objecting over it increases intolerance in the long term . She needs to understand that she has no right to object over her mother or her friend's way of dressing...but if she thinks its not good..then follow it herself...Imposing views on others could prove to be destructive.

  • 39. 9:29 2006-07-20 , خرم شہرا ر :

    salam paylay tu ma mubarak baat dayta hoo app kii beeti koo jis koo Allah Pak na itni achi shoc ata kiii ka woh haram or halal ki bat kar saktay ghar ma or who bee year old larki Mashah Allah
    Allah Pak hum sab koo Islam kii samaj ata karay

    khuram
    dubai

  • 40. 9:45 2006-07-20 ,عطا ء لر حما ن پشا و ر :

    ھما ر ے ا ج کے معا شرے کو ر و ی جسے پچو ں کی صر و ر ت ہے ا للہ د و ی کو حو ش رکہے

  • 41. 10:15 2006-07-20 ,designer :

    May God mercy on all of us and keep us on right track. Hope we all muslim live abroad appreciate such behavoiur rather discouraging it by following west blindly

  • 42. 10:22 2006-07-20 ,عبد ا لمعز :

    دين پر چلنا ھر مسلمان کا فرض ہے دين پر جلينگے تو دنيا ميں بھی کا ميبی اور آخرت ميں ہميشۂ کۂ مزے ہی مزے اللہ پا ک ہم سب کو عمل توفيق عطا فرماے آمين۔

  • 43. 10:50 2006-07-20 ,muhammad nabeel ahmed :

    as salam aliqum wa rehmatullah wa barakatahu,

    subhan Allah i am very happy at progressive development in muslims young little girls like this one. May Allah Almighty enable us to be following path by Prophet Muhammad Pbuh. Dear Muslims i am in Australia. i see muslims here and some are really like this little girl.

  • 44. 11:13 2006-07-20 ,Ajmal :

    ’مسلم گرلز شلوار قمیض پہنتی ہیں‘۔

    يہ کس حديث شريف سے ليا گيا ہے؟ پاکستانيت اور اسلام ميں فرق کو ملحوظ رکھنا چاہيے- اسلام ميں ہر وہ لباس جائز ہے جو ستر کو ڈھانپے-

  • 45. 11:36 2006-07-20 ,Usman :

    سوچنے کی بات يہ ہے کہ يہ بچی اپنے والدين کی نسبت باہر کے لوگوں سے ذيادہ متاثر کيوں ہے اور کيا وہ اسلام کے نام پہ کوئی بھی بات قبول کرلے گي؟ يہ بات اپنی ذات ميں کوئی اچھی بات نہيں ہے- والدين خوش رہتے ہيں کہ انکے بچے اچھے مسلمان بن رہے ہيں، مسئلہ اس وقت پيش آتا ہے جب پوليس آکے بتاتی ہے کہ انکا بچہ خودکش حملے ميں ملوث پايا گيا-

    بات کہنے کا مقصد يہ ہے کہ جو بھی اسلامی تعليم دينی ہے والدين خود يا اپنی نگرانی ميں ديں، باہر کے لوگوں پہ نہ چھوڑيں- اس سے والدين اور بچوں کا تعلق بھی مضبوط ہوگا-

  • 46. 12:20 2006-07-20 ,Muhammad Athar Shah :

    Masoom bachey allah taala aur Islam ki sachai ka mun bolta saboot hey. Khuda her kisi ko iss bachi jaisi sooch dey. Aamin

  • 47. 12:44 2006-07-20 ,نجم ولی خان :

    اور ہاں ۔۔۔ مجھے اس بلاگ کے عنوان پر اعتراض ہے ۔۔۔۔ کیا میں اعتراض کر سکتا ہوں ، اگر نہیں بھی کر سکتا تو اب تو کر دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ چکن برگر حرام نہیں ہوتا بلکہ وہ چکن ھرام ہوتا ہے جس کو اسلامی احکام کے مطابق ذبح نہیں کیا جاتا ۔۔۔ اس طرح کا عنوان دے کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس بچی کو جو کچھ بتایا گیا وہ غیر منطقی اور مضحکہ خیز تھا جبکہ دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ ہر مذہب ذبیحہ کے بارے میں احکام رکھتا ہے ۔۔۔۔ ، اسلامی احکام بھی واضح ہیں۔ ایک واضح اور منطقی بات کو غیر منطقی اور مضحکہ خیز بنا کر پیش کرنے کا کیا فاءدہ ؟؟؟

  • 48. 12:50 2006-07-20 ,mahnoor Ali :

    topic nihayat acha hai aur bachi ka jazba bhi qabil qadar. allah usay khush rakhay

  • 49. 15:31 2006-07-20 ,zia :

    allah is bachi ko himat de or islam ke raste main chalte hoie is ko mazeed tarkee de or mera khyaal hai ke is main us ke waldeen ka bhi haath ahi kun ke bachay apne ghar se bhut kush seekhte haan

  • 50. 20:32 2006-07-20 ,shahida akram :

    اسد صاحب زوئی کي خوبصورت باتوں پر تبصرہ ميں نے کل رات ہی لکھ ديا تھا ليکن آج شامل اشاعت ناہو نے کی کوئی وجہ سمجھ ميں نہيں آئی،پھر بھی دل سے اس معصوم جان کے لیۓ دلی دعائيں ،سچ ہے دنيا آج ان ہی فرشتوں کي وجہ سے قائم ہے ورنہ شايد کبھی کی ختم ہو چکی ہوتي،دعا ہے کہ مالک کل ان فرشتوں کی نگرا نی کرے،زوئی جيسے پيارے بچے آج اس دنيا کے لۓ مثال ہيں،ميری چھوٹی بہن کينيڈا ميں ہوتی ہے مجھے زوئی کی باتيں پڑھ کر اپني بھانجی کی باتيں یاد آگئيں وہ چھوٹی سی بچی سارا دن بھو کی رہتی ہے صرف اس وجہ سے کہ اسکول کينٹين ميں کچھ علم نہيں کہ کونسی چيز حرام ہے اور کيا چيز حلال ہے، اتنی چھو ٹی سی عمر ميں ہی سکول اور ہر جگہ سکارف کا استعمال کرتی ہے ،آپکونہيں لگتا کہ آج مسلمانوں اور اسلام کی اس قدر مخالفت کے باوجود بچے اپنی تہزيب اور روايات کے بڑ ي سختی سے پابندی کرتے ہيں،گھريلو ماحول اور ماں باپ کی تربيت کا بھی اس ميں بڑا دخل ہوتاہے ،دعا ہے کہ ہم سب بھی اپنے بچوں اور بچيوں کو نيک تربيت کر سکيں ،پياری بيٹی کے لۓ دعائيں اورنيک تمنائيں، allahتعالي سے دعا ہے کہ سب کو اپنی امان ميں رکھے ،آمين
    دعا گو
    شاہدہ اکرم

  • 51. 22:35 2006-07-21 ,Muhammad Nadeem Saeed :

    Allah Zubi ko Kush Rakhay aur Is kay twasat say hum sab ki Hydaith Karay. Ameen

  • 52. 10:13 2006-07-22 ,بابر سلطان خان :

    اللہ تعاليٰ ہر اُس گھر پے اپنی رحمتيں نازل فرماۓ جس ميں زوئ جيسی بچٌياں ہوں ـ اور اللہ مياں زوئ کے نانا کو بھی حياتِ خضر عطاء فرماۓ (باوجود زوئ کے جذبہءِ ايمانی کے !)

  • 53. 6:58 2006-08-09 ,Hamid :

    zoi, Zinda Baad, Allah app kay naseeb achay karay. You are really a gift from God. Allah Hamain aap jaisay masoom bachooan say seekhanay kee Himat our taufeeq atta furmaay.

  • 54. 10:53 2006-08-29 ,ashfaq :

    نواب اکبر بگٹی اور ان کے ساتھیوں کی ہلاکت کا سب کوافسوس ھے۔ يہ فوجي جرنيلو ں کی سنگين غلطی ھے اس کے ليے بلوچی بھائی پنجابيوں کو برا نہ سمجھيں۔ نواب اکبر بکٹی کی وفات کا پنجابيوں اور تمام محب وطن لوگوں کو دکھ ہے۔ یہ ملک و قوم کے لیے ایک سانحہ ھے جس سے ملک کی يکجہتی متاثر ھو گی۔ اللہ پاکستان کی حفاطت کرے، آمين „

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔