| بلاگز | اگلا بلاگ >>

سی یو لیٹر

نعیمہ احمد مہجور | 2006-08-11 ،13:26

تقریبا دو ماہ بھارت میں گزارنے کے بعد جب میں واپس لندن پہنچی تو سی یو لیٹر کے الفاظ نے پھر میرا سواگت کیا۔ اس جملے سے مجھے ازل سے چڑ ہے کیونکہ اس کا مطلب کبھی یہاں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا، مگر ہم جیسے لوگ دوبارہ ملنے کے اس وعدے کو اکثر سچ مانتے ہیں۔

طیارے سے اتری تو ائیر ہوسٹس نے سی یو لیٹر کہا۔ شاید اگلے سال ملاقات ہوگی، اگر میں نے اسی طیارے میں سفر کرنے کا ارادہ کیا، میں نے دل میں سوچا۔ امیگریشن سے گزری تو افسر نے سی یو لیٹر کا جملہ پھینکا۔ میرا ایمان ہے کہ امیگریشن والا ایسا جملہ کبھی دل سے نہیں کہےگا۔ اور جب ٹیکسی والے نے گھر پہنچا دیا تو اس نے بھی سی یو لیٹر کا وعدہ کیا۔’خواب میں ملیں گے‘ میں کہنے ہی والی تھی۔ میرے ذہن میں سی یو لیٹر کا انبار لگ گیا اور میں ’کس کس سے ملوں‘ کے بارے میں سوچنے لگی۔
blo_nayeema_hand.jpg
ابھی میں گھر کے دروازے پر کھڑی ہی تھی کہ چند انتہائی بزرگ خواتین قریب ہی ایک دوسرے سے اجازت لے کر سی یو لیٹر کہہ رہی تھیں۔ کیا یہ ایک دوسرے کو دوبارہ مل پائیں گی؟ ان کی عمریں دیکھ کر ایسا ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔ انہوں نے میری طرف مسکرا کر دیکھا اور ایک بوڑھی خاتون کہنے لگی ’ہیلو ہیلو ۔ویلکم بیک ۔ سی یو لیٹر‘۔

میں نے زور سے کہا ’سی یو ناٹ لیٹر۔‘ یہ کہہ کر میں گھر میں داخل ہوگئی۔ میرے ذہن سے سی یو لیٹر کا سارا بوجھ ایک دم سے اتر گیا۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 16:36 2006-08-14 ,sana khan :

    naema aunty welcome back, isi tarah sorry ka word bhi bahut use hota hai, dilse to na koi maaf karta hai na hi dil se sorry kerta hai phir bhi 'see you later' ki tarah sorry keh dete hain, jab ke 'see you later' kehne waalon se milna nahi hota isi tarah 'sorry' kerne wale mazeed sorry kerne k bahane dhoond lete hain... phir bhi aapko khush hona chahiye ke dil se to nahi sab see you later to keh rahe haina!

  • 2. 16:53 2006-08-14 ,Fateh Alam, France :

    har saqafat kay apnay hi andaz hotay hain. Main jab Karachi say Islamabad settle huwa aur log khairiat kay baad tabyat poochthay to hairat hoti thi kay yea kyon har dafa poochtay hain 'aur tabiat to theek hay'. France aa kar main nay aik dafa aik Irani dost say ikhtatam-e-mulaqat pay guzarish ki kah mujhay duaaon main yad rakhiyea ga ... aur wo bhai sahab paraishan ho gaee kah khair to hay kiya masla ho gaya kyon duaoon ki farmaish kar rahay ho waghaira waghaira. Aur agar main yahan France kay muttaliq likhna shooro karon to yaqeenan yea azadi-e-izhar kay diwanay ý waley us ko sensor kar dain gay ... bus itna hi kehna tha kah har culture ki apni hi culturiat hoti hain

  • 3. 16:57 2006-08-14 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    محترمہ نعيمہ احمد مہجور صاحبہ گھر واپسی پر خوش آمديد ۔۔
    بہت سچ لکھا آپ نے !
    اپنا بہت خيال رکھئيے گا ۔
    سی يو ليٹر ۔۔۔

    نيازمند
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 4. 18:07 2006-08-14 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    سی يو ليٹر مائی لو ۔۔۔
    اسی عنوان سے ايک چھوٹا سا مگر انتہائی درد بھرا قصہ سن ليں۔
    ميں سن رسيدہ مريضوں کے وارڈ ميں کام کررہا تھا ۔ اپنے صبح کے راؤنڈ ميں نوے سالہ مسز اے سے ان کا حال احوال پوچھ رہا تھا اور ان کی پروگریس رپورٹ اور دوائيوں کے چارٹ پر نظرِ ثانی کررہا تھا اور پھر وارڈ نرس خوشی خوشی آئی اور بتانے لگی کہ مسز اے کے قيام کا انتظام نرسنگ ہوم ميں ہوگيا ہے اور جلد ہی ہم انہيں وہاں منتقل کرديں گے۔ وہ بہت خوش تھی سب بات چيت کہ بعد وہ بولی تھينک يو ڈاکٹر ۔ سی يو ليٹر مائی لو ۔۔
    ميں اور مريضوں کو ديکھنے اور دوسرے کاموں ميں مصروف ہوگيا اور شام کو گھر چلا گيا ۔ صبح جيسے ہی وارڈ پہنچا مجھے بليپ ہوئی، ميں نے فون کيا تو ريليٹو آفيسر نے کہا ڈاکٹر کيا آپ مسز اے کا موت کا سرٹيفکٹ مکمل کرسکتے ہيں؟ وہ رات ميں اچانک انتقال کرگئيں ہيں۔ ميں نے نرسنگ اسٹاف سے معلومات کيں تو پتہ چلا کہ انہيں جان ليوا دل کا دورہ پڑا اور طبی امداد سے پہلے ہی وہ انتقال کرگئيں۔ دل بہت اداس ہوا کيونکہ کافی اچھی، ملنسار خاتون تھيں اور ٹھيک ہو کر نرسنگ ہوم جارہی تھيں۔ ميں نے موت کے سرٹيفکٹ کو مکمل کيا اور اس کا آخری حصہ مکمل کر کے مردہ خانے ميں جا کر ان لاش کی پہچان کرنی تھی کہ ميں نےمسز اے کا ہی سرٹيفکٹ مکمل کيا ہے ۔ مردہ خانے کے انچارج نے نام وغيرہ کی تصديق کے بعد مسز اے کی لاش کو دکھايا تو ميرے کانوں ميں مجھے کہے ان کے يہ آخري الفاظ گونجنے لگے ۔۔ ’سی يو ليٹر مائی لو‘ ۔
    دعا گو
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 5. 19:45 2006-08-14 ,shahidaakram :

    نعيمہ جی بہت دنوں کے بعد ايک ہلکا پھلکا بلاگ پڑھنے کو ملا۔ پڑھ کر اچھا لگا اور ہنسی بھی آئی ليکن يہ سمجھ نہيں آئی کہ آپ کو اس لفظ سے چڑ کيوں ہے؟ بھئی کچھ لفظ ہوتے ہيں ايسے جن کو زبان زد عام کہا جاتا ہے اور مو قع بےموقع بےدريغ استعمال بھی خوب ہوتے ہيں۔ کچھ ايسا ہی ہے يہ لفظ يعنی سی يو ليٹر۔ پتہ نہيں آپ کو کيوں عجيب لگا۔ بہرحال بات کچھ يوں ہے کہ يہ دُنيا ہے اور ہر کوئی بے چارہ اپنے حصے کا کام کر رہا ہے۔ فرائض کی اس بجا آوری ميں رٹے رٹائے جُملے کہنا اُن کی مجبوری ہے۔ اگلے موڑ پر بے چارے ٹيکسی والے کو ياد بھی نہيں ہوگا کہ ابھی پچھلے موڑ پر اُتاری گئی سواری کو کہاں کيا کہہ کر اُتارا تھا، يا بےچارے جہاز سے اُترتے ہوئے مسافروں سے اور کہيں بھی تو کيا کہيں گ؟ يہ سب کچھ اپنی جگہ ليکن معافی چاہتی ہوں آخری بات عجيب لگی اور کچھ کچھ نہ قابل فہم سی بھی لگی يہ بات کہ سب کی کُڑھن ميں آپ جا کر کُچھ بزرگ خواتين سے اُلجھ پڑيں؟ ميرے خيال ميں نہ ہی ہمارا مذہب اور نہ ہی انسانيت شايد اس کی اجازت ديتے ہوں گے کہ آپ يہ لفظ کہتيں ’سی يو ناٹ ليٹر‘۔ بات کوئی خاص نہيں ہوگی شايد ليکن مجھے پتہ نہيں کيوں اچھی نہيں لگی کہ مجھے شايد ہر مذہب کے بزرگ ميں اپنے ہی کسی بزرگ کا عکس نظر آتا ہے نہ جانے کيوں؟ شايد بزرگ تو ہمارے آپ کے سب کے برابر ہی ہوتے ہيں پھر بھی مزہ آيا آپ کا بلاگ پڑھ کر سوائے آخری بات کے۔ کوئی بات نہيں۔ ضروری تو نہيں نہ سب کے خيالات ايک سے ہوں۔ پھر بھی کوئی بات بُری لگي ہو تو معزرت خواہ ہوں۔
    دعاگو
    شاہدہ اکرم

  • 6. 23:05 2006-08-14 ,Rana :

    Haqeeqat laiken hai funny ! Naeemaji chhoti chhoti baton pe kaan nahein dhartey..aur haan shukar hei aapne unko "khawb mein milnay" ka nahein keh diya

  • 7. 0:50 2006-08-15 ,فدافدا :

    ارے اپ؟چليں اچھاہوااپ خيريت سے لوٹ ايں جاتی دفعہ اپکی ساری ريڈرشپ نے سی يو ليٹر کے پر خلوص الفاظ سے اپکو رخصت کيا تھا_اب يہ کالم ديکھے ہر کوئی خوش ہے اور پڑھ کر يہی کہہ رہا ہے کہ سی يو ليٹريعينی اگلے بلاگ کا انتظار ہے ويسے اج اور کل پاکستان اور بھارت يوم ازادی منارہے ہيں شايد 1947 کے دوران تب سی يو ليٹر کا رواج نہيں اس لئے دونوں کے بچھڑجانے کے بعداجتک ان کی ہندوستان واپسی اور ملاپ ايک بار بھی نہ ہو پايا؟ويسے بھی تو سی يو ليٹر کبھی سو فيصد کم ہی سچ قرار پاتا ہاں مگر پھر بھی يہ خوبصورت بول انگريزی کو حسن بخشتے ہيں_ايسی پليزينٹری ہر زبان کا خاصا ہيں ہاں مگر غالبآ سفر کی تھکان سے بھی ممکن اپ کو سی يوليٹر سے چھڑہوئی ہو؟ريڈالرٹ کے دوران سفر جب دستی سامان رکھنے کی نہ ہو کافی تھکن کا سبب بن جاتا ہے_اينی وۓ سی يو ليٹر_

  • 8. 1:19 2006-08-15 ,شان :

    اسی بات سے مجھے بھی چڑ ہے جب ملنا ملانا نہيں تو پھر سی يو کا پتھر بھی نہ ماريں اسی ليے تو ميں ہميشہ يہي کہنا پسند کرتا ہوں پھر مليں گے بشرط زندگی اور اگر خدا نے چاہا تو
    ويسے آپ کی واپسی پے خوشی ہوئی کيسی رہی بھارت ياترا ؟

  • 9. 4:31 2006-08-15 ,Javed Iqbal Malik :

    Naeema sister
    Asslamo Alikum
    Aap nay sirf khana poori hee ki hay. yeh koi itni likhnay walli baat na thee. aap India main reh ker aayee hain aap kay pass mozooat kay anmbar honay chiay thain, kia hee acha hota app humain 2 month ki milli juli kahani sunateen. magar iss martabah to humara keemti waqt hee waste kia hay...............

  • 10. 5:55 2006-08-15 ,فدا حسين گلزاری :

    سی يو ليٹر کوئی رسمی جملہ نہيں ہے بلکہ ايک حقيقت ہےۓ اگر آپ زندہ ہیں اور اس دنيا کے باسی ہیں تو آپ کے نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کا سامنا ان اشخاص سے ہو جائے گا جن سے آپ دوبارہ ملنے کی خواہش نہيں رکھتے۔۔۔

  • 11. 7:17 2006-08-15 ,nauman :

    See you later on bbc blogs.

  • 12. 9:36 2006-08-15 ,Jawaria :

    See you later aur sorry tu eik taraf......Arab world main "Inshallah" ka lafz jab estamaal hota hai tu es ka matlab hota hain keh jis kaam kay leya "inshallah" bola gaya woh kabhi nahi ho ga.......Regards
    Jawaria

  • 13. 11:13 2006-08-15 ,shahidaakram :

    نعيمہ جی ديکھئیے آپ کو کتنے لوگوں نے خوشی خوشی سی يو ليٹر کہا ہے يعني يہ ايک نارمل بات ہے۔ ليکن شايد ميری کسی بات سے آپ کا دل دُکھا ہے جو ميری آرا جگہ نہ پا سکی يا شايد ابھی زير غور ہیں۔ منتظر ہوں جگہ پانے کی۔
    دعاگو
    شاہدہ اکرم

  • 14. 13:04 2006-08-15 ,شاہد منیر :

    محبت، رسم، روزمرہ کا محاورہ یا کچھ اور کہہ لو۔ مگر اس جملے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ کبھی سنا کہتے کسی کو کہ۔۔یار زندہ صحبت باقی۔ یہ ایسی ہی چیز ہے۔ put a smile on your face ^_^

  • 15. 13:13 2006-08-15 ,عمر :

    دل تو ميرا کب سے کرتا ھے ليکن آج پوچھ ہی ليتا ھوں محترم سيد رصا صاحب لندن جيسے مصروف معاشرے ميں آپکو کيسے اتنا وقت مل جاتا ھے کيا وہاں آپ اپنے بچوں کی فيملی کےساتھ رہتے ہيں ؟؟؟

  • 16. 17:15 2006-08-15 ,naima :

    نعيمہ جی آپ کم لکھتی ہيں لیکن دل کے قريب محسوس ہوتا ہے۔ ورنہ تو چند ایک بلاگرز کو تو see you not later. ہی کہہ دينے کو دل چاہتا ہے يعنی کبھی نہ لکھو۔

  • 17. 10:46 2006-08-16 ,Hassan Jhangail :

    Ye Lafz ager khalus-e- Dil say kahay jayin tho baat bunti hai warna English main yeh hon hi na toh behter hai jaisey see you later,sorry, take care Etc.

  • 18. 11:43 2006-08-16 ,sana khan :

    Waisey abb mujhe to blog se ziada acha Shahida aunty apka tabsira laga, apke paas alfaz ki mashallah bilkul kami nahi , carry on ;)

  • 19. 18:44 2006-08-17 ,Saif :

    yeh I agree with u 100% Im sick of this sentence. My ex-gf used to tell me on the fone that i'll talk to ya later n i would assume that she would call me in an hour but when i would call her back after an hour and ask her that y didnt she call, she would say well i didnt mean right now , i meant after a while. After that I started to hate this word.

  • 20. 12:47 2006-08-18 ,Monam :

    Hi
    welcome back, how waz ur tour? did u enjoy it?
    Take care,
    and C U LATER

  • 21. 14:48 2006-08-18 ,ASIM :

    Its a nice blog. Apart of it , I think that few good things that westeners have, include these words too . Thank you, may I help u, see u later, These words are good to listen .

  • 22. 21:30 2006-08-18 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    محترم عمر صاحب آپ کی فکرمندی ، ياد آوری اور معصوميت بھرے سوال کا شکر گزار ہوں ۔
    يقيناً لندن کي مصروفيت اپنی جگہ مگر يہ بی بی سی اور آپ جيسے کرم فرماؤں کی محبت ہے کہ وقت نکل ہی آتا ہے ۔ پھر کمپيوٹرز اور انٹرنيٹ کنکشز يہاں کچھ اس طرح سے ہيں کہ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ حد يہ کہ دورانِ سفر بھی اسے استعمال کرسکتے ہيں ۔
    رہی بات اپنے بچوں کی فيملی والا سوال تو جناب انشااللہ وہ وقت بھی آۓ گا ۔ ميں نے تو چند سال قبل ہي خود اپنی فيملی شروع کی ہے اور تين برس کی ميری بيٹی ہے ابھي ۔۔ يعنی حضور آپ کي دعا سے ميں ابھی خاصہ جوان ہوں ۔
    اميد کرتا ہوں آپ ميرے جوابات سے مطمئن ہوگۓ ہوں گے ۔
    اسی طرح اس ناچيز کو اپنی دعاؤں ميں ياد رکھيۓ گا ۔
    نيازمند
    سيد رضا
    برطانيہ
    ( محترمہ نعيمہ صاحبہ ميں شکرگزار ہوں کہ آپ نے موضوع سے ہٹ کر عمر صاحب کی تشويش شائع فرمائ ۔ ميں ابھی تک اصلِ موضوع پر لکھے گۓ اپنے تبصرے ٰ ٰ سی يو ليٹر مائ لو ٰ ٰ کا منتظر ہوں ۔ گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس تبصرے کو شائع فرما کر ناچيز کو شکريے کا موقع عنايت فرمائيں ۔ نياز مند ۔۔ سيد رضا )

  • 23. 16:10 2006-08-19 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    محترمہ نعيمہ مہجور صاحبہ يہ خاکسار آپ کا تہہ دل سے مشکور ہے کہ آپ نے ميری کج بيانيوں کو اپنے بلاگ ميں جگہ دی ۔۔ بہت شکريہ ۔
    اپنا بہت خيال رکھيۓ گا اور مجھے اپنی دعاؤں ميں ياد رکھيئے گا ۔
    نياز مند
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 24. 23:01 2006-08-19 ,shahidaakram :

    سی يو ليٹر ميں دہ دفعہ جگہ ملنے کے بعد آنا تو نہيں چاہيۓ تھا اصولی طور پر،ليکن سيّد رضا صاحب فرام لندن کی تحرير نے دل کے کچھ ايسے تار ہلا دۓ کہ رہ نہيں سکی نعيمہ جی کچھ لفظ جو کبھی بہت عجيب لگتے ہيں ليکن اُن کے بھی معنی ہوا کرتے ہيں جيسے سوری ايک معمولی سا لفظ ہے ليکن رضا صاحب مسز اے کی موت پر جو کچھ آپ نے سوچا مجھے آج سے 6سال پيچھے لے گيا ميری پياری جان سے پياری امّی اُن کی وفات بھی لندن ميں ہو ئ تھی ڈاکٹرز نے جب مايوسی سے سر ہلا کر سوری کہا تھا تو مجھے لفظ سوری سے بُرا کو ئ لفظ نہيں محسوس ہوا تھا اور اُس داکٹر کی صورت معزرت خواہ ہوں بتا نہيں سکتی ليکن آج سوچتی ہوں لفظ تو لفظ ہيں وہ ميری تکليف کی شدّت تھی داکٹر کا اس ميں کيا قصور،آپ کے اس فورم نے دل کی بات کہنے کی جو اجازت دی ہے اُس سے جو سکون ملا ہے وہ بھی لفظوں ميں بيان نہيں ہو سکتا کہ وطن سے دُور ہوتے ہو ۓ اور اپنوں سے دوري کے باوجودبھی ہم خود کو اپنوں ميں محسوس کرتے ہيں ،ي سب ميرے اپنے ہي تو ہيں نا،
    دوسرےاس فو رم کے توسط سے ثنا بچے آپ کا بھی شکريہ ادا کرنا تھا آپ کی محبتوں کااور خلوص کا ابھی بھی ڈرتے ڈرتے لکھ رہی ہوں کہ يہ پرسنل پيغام نا سمجھا جاۓ آپ کی تصوير ديکھی ماشاءاللہ بہت پياری لگی ميں نے آپ کو تصور ميں ايسا ہی پايا تھا دعا ہے زندگی کی خوشيوں ميں سے بہترين خوشياں آپ کا مقدر ہوں آمين ،دعاؤں ميں ياد رکھيں ، مجھے اُميد نہيں کہ يہ آرا آ پا ۓ گی ليکن رات کے اس پہر دل بہت عجيب سا ہو رہا ہے يہ لکھ کردل کا بوجھ ہلکا محسوس کر رہی ہوں شکريہ پيشگی جگہ دينے پر
    دعا گو
    شاہدہ اکرم

  • 25. 8:55 2006-08-23 ,MARJAN ALI KHAN :

    بےکار-„ بکواس- صرف کاغں کا پيٹ بھرا ہے آپ نے - اس طرح کے جملے اعلا اخلاق کی علامت ہوتے ہين -

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔