| بلاگز | اگلا بلاگ >>

نیوٹرل ایمپائر کس کو چاہیئے؟

عارف شمیم | 2007-03-13 ،12:12

آج یعنی تیرہ مارچ سے ورلڈ کپ کے میچز کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں کے درمیان ہے لیکن اس کا فیصلہ آج ہی ہو جائے گا۔ ادھر پاکستان میں بھی ایک میچ کا باقاعدہ آغاز آج ہوا ہے لیکن پتہ نہیں کہ اس کا فیصلہ جمعہ کو ہو گا، کسی جمعرات کو کہ ’پھر کبھی‘۔
justice_iftikhar156.jpg

کرکٹ ورلڈ کپ میں تو نیوٹرل ایمپائر 1987 میں ہی متعارف کرا دیے گئے تھے لیکن ہمارے ہاں آج تک نہیں ہوئے اور آج بھی ایک ایسے امپائر کو ریفرنس کا سامنا ہے جس نے نیوٹرل بننے کی کوشش کی ہے۔

کیا امپائر واقعی کبھی نیوٹرل ہو سکتا ہے۔ میرے خیال میں کبھی نہیں ، کم از کم سو فیصد نہیں۔ ایسی بھی کئی ریسرچ کی گئی ہیں جن کے مطابق جس ملک میں میچ ہو رہا ہوتا ہے ایپمائر اس کا ساتھ زیادہ دیتے ہیں۔ تو کیا پاکستان والے امپائر سے یہ غلطی ہو گئی کہ اس نے ’ملک‘ کا ساتھ نہیں دیا۔ ویسے ملک تو بڑے کو بھی کہتے ہیں۔

میرے خیال میں ہمارے ہاں نیوٹرل امپائر کا مطلب بالکل درست اور احسن طریقے سے سمجھا گیا ہے کہ نیوٹرل رہیں لیکن رہیں ’اوقات میں‘ یعنی ’ملک‘ کے ساتھ۔

پاکستانی امپائر کا حال جو بھی ہو میں اس پہ کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ اگر ان میں دم ہے تو ڈیرل ہائیر کی طرح اپنی اپیل درج کرا دیں لیکن اگر انہوں نے ڈیرل ہائیر کی طرح ہی بالآخر کیس واپس لے لینا ہے تو خدا کے لیے میرے میچ خراب نہ کریں۔

کاش امپائیر شروع سے ہی نیوٹرل رہنا شروع کر دیتے۔ نہیں تو خدا کی طرف سے اب ایسا موقع میسر آیا ہے۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 16:06 2007-03-13 ,Sajjadul Hasnain :

    جناب آپ نے پاکستان کے سياسي گيم کو کرکٹ سے جوڑ کر اچھا نہيں کيا۔ کرکٹ ميں گيم کے آخر تک يہ پتہ نہيں چلتا کہ نتيجہ کيا ہونے والا ہے مگر اس گيم ميں تو اول دن ہی جو حالات سامنے آرہے ہيں اس سے نتيجہ اخذ کرنا زيادہ مشکل نہيں ہوتا۔ جمعرات کو يا پھر کبھی يہ بھی ايسا لگتا ہے جيسے ميچ فکس کيا ہوا ہو۔ ليکن کرکٹ ميں خاص کر ورلڈ کپ ميں شاید ميچ فکسنگ نہيں ہوتی کيونکہ ہر پل پليئر پر تلوار لٹکی ہوتی ہے ايسے ميں کوئی نہيں چاہتا کہ اس کا کيرئير تاريک ہوجائے۔ اب رہی بات نيوٹرل امپائير کی تو جہاں تک ميراخيال ہے اس معاملے ميں آپ سہی ہيں۔ مگر افسوس کہ يہ بات افتخار محمد صاحب نہيں سمجھ پائے مگر - - - - ضمير بھی تو کوئی چيز ہے !!!
    آپ کا کيا خيال ہے۔
    سجادالحسنين، حيدرآباد دکن

  • 2. 16:09 2007-03-13 ,چوہدری جمیل احمد خاں کمالیہ :

    جی عارف شمیم صاحب امپائر تو نیوٹرل ہی چاہیئں تا کہ میچ کا صحیح فیصلہ ہو سکے۔ او ہاں عارف شمیم بھائی آپ تو لندن بیٹھے ہوئے ہیں اشاروں کناروں کی بجائے کھل کر بات کیا کریں۔

  • 3. 16:55 2007-03-13 ,جاويد گوندل :

    محترم عارف شميم صاحب!
    آپکے بلاگ کےاس آخری ُ خدا کی طرف سے اب ایسا موقع میسر آیا ہے۔ آخری جملے نے مجھے چونکا ديا ، بظاہر يہ صرف دس الفاظ ہيں مگر کسے خبر شايد يہيں سے ہماری ُخوش نصيبي، کا آغاز ہو؟ اور پچھلے ساٹھ سال سے طاری تاريک رات کا پردہ چاک ہو جائے۔ اللہ کے گھر دير ہوسکتی ہے اندھير نہيں ہوتا کہ يہ رحمتِ الٰہی کو گوارا نہيں۔ اللہ کرے اس موقع سے قوم کو ہميشہ کے ليے سرخ روُئی نصيب ہوجائے، کہ بعض قوموں کی تقدير اس سے بھی کم تر نوعيت کے واقعات نے بدل ڈالی۔ آخر خواب ديکھنے ميں حرج ہی کيا ہے؟
    خير انديش
    جاويد گوندل، بارسلونا۔سپين

  • 4. 17:04 2007-03-13 ,عبدل وہاب :

    وہ تو انٹرنيشنل ميچ ہے جہاں مختلف ممالک کھيليں گے۔ ہمارے ہاں تو آج محلے کی دو ٹيموں کا ميچ شروع ہوا ہے جس ميں امپائری ہميشہ ناقص ہی ہوتی ہے۔ اور محلے کے ميچوں ميں رن آؤٹ پر اکثر تناعہ رہتا ہے کيوں کہ بيشتر اوقات اپمائرنگ بيٹنگ سائیڈ کا فارغ کھلاڑی کر رہا ہوتا ہے۔

  • 5. 17:39 2007-03-13 ,shahidaakram :

    عارف شميم بھائی اگر آپ کو نيوٹرل امپائر چاہيۓ تو
    اک ذرا صبر کہ ابھی اعتراف کے دن تھوڑے ہيں
    دل پر لے ليتے ہيں ہم لوگ بھی ہر بات کو اور يہ نہيں سوچتے کہ اللہ تعاليٰ نے جس طرح ہر چيز کا کوئی نا کوئی مصرف بتايا ہے بالکُل اُسی طرح امپائر کے نيوٹرل ہونے يا نا ہونے کا بھی آپس ميں تعلُق دکھائی ديتا ہے۔ رہی يہ بات کہ ہمارے پاکستانی امپائر کا تقابلی جائزہ آپ ڈ يرل ہائير سے کر رہے ہيں تو يہ تو آپ کا حُسن ظن ہے ليکن نا جانے کيوں دل کو چُھو گيا ہے۔ اب ہميں انتظار ہے اُس اپيل کا جو ہمارے امپائر صاحب کريں گے ليکن ساتھ ساتھ يہ بھی تو سوچيں کے جوابی کاروائی اگر ہماری مرضی کی نا ہُوئی تو کيا ہو گا ليکن فی الحال تو ميچ ديکھيں۔ جی کيا کہا کونسا والا، دونوں ہی ديکھيں جيسے ہم ديکھ رہے ہيں۔ بلاگ کی آرا کے ساتھ ساتھ بی بی سی کی خبريں سُن رہے ہيں اورخبروں ميں ايک ميچ ہو رہا ہے اور دوسری طرف دوسرا ميچ يعنی ايک وقت ميں دو مزے اللہ تعاليٰ سے بہتری کے لیے دعا ہی کر سکتے ہيں کہ خدارا کُچھ اچھا سوچ ليں۔

  • 6. 19:55 2007-03-13 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    محترم عارف شميم صاحب ، سلام عرض
    ستارے بھی بناڈالے مگر يہ کيا قيامت ہے
    اجالے بڑھتے جاتے ہيں اندھير ا کم نہيں ہوتا
    کيا نيوٹرل کا مطلب غير جانب دار رہنا ہے !؟ کيا ايسا غير جانب دار کہ نظر کے سامنے نا انصافی ہو اور ہم غير جانب دار رہيں ، ہے نہ عجب بات ! شايد يہ اپنی ذمہ داريوں سے چشم پوشی کرنے کے مترادف ہوگا ۔ کيا ہم اپنے معاملے ميں غير جانب دار رہ سکتے ہيں !؟ ۔
    بس سچائی سے غير جانب دار رہ کر فرائض کی ادائيگی کی جاۓ ، ايسی غير جانب داری جو سچائی کی کسوٹی پر پرکھی جاۓ اور خوفِ خدا دل ميں رکھ کرآگے بڑھا جاۓ تو پھر انسان بڑے سے بڑا کام خوبصورتی سے ادا کرسکتا ہے ۔ دوسرے کے دکھ ودرد کو اپنا دکھ و درد سمجھ کر کام کيا جاۓ جيسا اپنے لۓ چاہتے ہيں ويسا دوسروں کے لۓ چاہيں يہی غير جانب داری ہے ۔ يہی مقصدِزندگی ہے ۔
    مجھے کس شب ، ملالِ گريۂ شبنم نہيں ہوتا
    مجھے وہ غم بھی ہوتا ہے جو ميرا غم نہيں ہوتا
    اپنا اور تمام غير جانب دار لوگ کا خيال رکھيۓ گا ۔
    دعا گو
    سيد رضا

  • 7. 3:58 2007-03-14 ,ريحان ساجد :

    شميم صاحب
    آداب۔ مجھے يہ ابھی تک سمجھ نہيں آيا کہ پاکستان ميں ججوں اور عدالتوں کی ضرورت کيوں ہے؟ جب اسلامی جمہوريہ پاکستان ميں انصاف اور عدالت جيسی مضر چيز کا کوئی استعمال ہی نہيں تو ان واہيات چيزوں پر بے وجہ اسراف کيوں کيا جائے۔ يہی رقم غريب مٹاؤ مہم پر خرچ کی جانی چاھيے۔ لگتا ہے کہ جيسے چودھری صاحب نے يہ ضرب المثل نہيں سن رکھی تھی ’کسن لاگے کے رب‘ مکہ قريب ہے يا خدا۔ بقول وسعت اللہ صاحب ’ھور چوپو‘ تے ہن پگتو۔
    ريحان ساجد
    اردو سروس
    ايس بی ايس ريڈيو
    آسٹريليا

  • 8. 5:32 2007-03-14 ,Mian Asif Mahmood, MD-U.S.A :

    بھائی صاحب امپائيرکھيل کے ميدان کا ہو تو اسکی ديدنی راۓ فيصلہ کرتی ہے نيوٹرل ہو تو اچھا فيصلہ کرتا ہے۔ پاکستان ميں امپائر نيوٹرل ہو تو عہدہ قبول نہیں کرتا کہ نامزد کرنے والے نامزد ہی کر دیتے ہیں۔ اگر کسی کا ضمير ٹرف کی محبت ميں بيدار ہوتا محسوس ہو تو اسکو معطل کر کے حفاظتی گھيرے ميں لے ليتے ہيں کہ انکی بے ايمانی کو بےنقاب نہ کر ديں۔ آدمی تو نر لگتا خدا جان کی حفاظت کرے کم ظرفوں سے واسطہ پڑا ہے۔

  • 9. 5:23 2007-03-16 ,فدافدا :

    کس کھيل کی مثال دي علماء کرام کب يہ کھيلتے پسند کرتے يا جائز قرار ديتے ہيں؟

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔