| بلاگز | اگلا بلاگ >>

’کون سا شہید‘

وسعت اللہ خان | 2007-07-12 ،11:36

مجھے یہ بات آج تک سمجھ میں نہیں آ سکی کہ ’شہید‘ کسے کہا جا سکتا ہے اور کسے نہیں۔ اور ایسے کون سے شہید ہیں جو جنت میں جائیں گے اور کن شہدا کو حصولِ جنت میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔
blo_wusat_martyr_150.jpg

شروع شروع کے اسلامی معاشرے میں شہید کا تعین کرنا قدرے آسان تھا۔ یعنی جو کفار سے لڑتا ہوا، یا دین کی ترویج کرتا ہوا یا کسی بےگناہ کو بچاتا ہوا یا فسادِ عام یا وباء عام میں بےگناہ مارا جائے وہ شہید ہے۔ اور شہید قرار پانے کے بھی کئی درجات تھے جو ان حالات سے متعین ہوتے تھے کہ جن میں اس کی موت واقع ہوئی ہو۔

لیکن کچھ ہی عرصے بعد یہ سوال اٹھ گیا کہ اگر مسلمانوں میں باہم لڑائی ہو جائے تو شہید کسے کہیں اور کسے نہ کہیں۔ اسلامی دنیا میں یہ کنفیوژن جنگِ جمل سے شروع ہوا اور پھر پھیلتا ہی چلا گیا۔ اور پھر یہ ہوا کہ غیر مسلم اقوام نے بھی شہید کی اصطلاح کو آپس کی لڑائیوں اور مسلمانوں کے ساتھ جنگوں میں اپنے اپنے ہم مذہب و ہم فرقہ مرنے والوں کے لئے بےتحاشا استعمال کرنا شروع کر دیا۔

میں سوچ رہا ہوں کہ اللہ تعالی نے اگر ان تمام شہدا کے دعووں کو درست مان کر سب کو داخلِ جنت کر دیا تو کہیں وہ جنت بھی اس کی تخلیق کردہ دنیا جیسی نہ بن جائے۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 13:00 2007-07-12 ,Ahmad :

    کبھی سولی پہ چڑنے والا شہید
    کبھی ہوا ميں جلنے والا شہید
    کبھی جنگ ميں مرنے والا شہید
    تو کبھی مدرسے پڑھنے والا شہید
    ہر کوئی شہید ہو مجھ کو پتہ نہیں
    نہیں بس بھوک سے مرنے والا، شہید

  • 2. 13:36 2007-07-12 ,Usman :

    بڑا آسان جواب ہے، ميں مرا تو شہيد، آپ مرے تو جاں بحق!

  • 3. 14:06 2007-07-12 ,Saeed :

    اس بحث میں آپ نہ پڑیں اور یہ سوچیں کہ جب ہماری باری آئے گی تو کیا ہم شہید ہو سکیں گے؟ ویسے وفاق المدارس نے اس لفظ کی تعریف کر دی ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔

  • 4. 14:13 2007-07-12 ,جاويد گوندل، بآرسيلونا ۔اسپين :

    وسعت بھائی، اتنے ہولناک واقعے کے بعد جب ہر حساس دل خون کے آنسو رو رہا ہے کم از کم آپ کو اسلامی اقدار کو متنازعہ کرنے کی بحث کو نہيں چھيڑنا چاہيے تھا کہ اس کے ليے حکومتی ُروشن خيال، ہی کيا کم ہے؟

  • 5. 14:36 2007-07-12 ,FAZAL :

    آج کل کوئی بھی اس اعزاز کے لائق نہیں۔ کیونکہ آج کل کوئی بھی اسلام کے لیے نہیں لڑتا بلکہ اسلام کا استعمال کر رہے ہیں۔

  • 6. 14:47 2007-07-12 ,shahidaakram :

    وُسعت بھائی آپ کے ہی بلاگ کا انتظار تھا جو اتنے دن تک نہ جانے ہم سب کی طرح کيا کُچھ نہ سہہ کر نہ جانے کيسے خاموش رہے ہوں گے۔ ليکن جو موضُوع لے کر آپ آئے ہيں وہی بات صرف ميرے ہی نہيں آج ہر مُسلمان کی سوچ ہے۔ ليکن آپ ديکھيں آپ نے خُود ہی اپنی بات کی تصديق کے لیے بتا ديا کہ يہ سلسلہ بہت پہلے سے يعنی جنگ جمل سے ہی شروع ہو گيا تھا تو اس بات سے ہم کيا بتائيں گے کہ مُسلمان بہت جلد ايک بات سے شايد اُکتا جاتے ہيں يا شايد ہم فوراً ہی کسی بھی نتيجے پر پہنچ کر لڑنے مرنے کو تيّار ہو جاتے ہيں اور يہ رُجحان کُچھ اس قدر زيادہ ہے کہ دُوسرے مذاہب کے لوگ تو خير ہمارے نزديک ہيں ہی قابل گردن زدنی، اپنوں ميں بھی صرف ہم اچھے ہيں باقی سب غلط۔ ہر کوئی صرف اپنے کو ہی درُُست مانتا ہے۔ ہمارا مرے تو شہيد دُوسرا جہنّم واصل۔ ايسے ميں شہادت کے معيار کون اور کيسے مُقرّر کرے جيسا کہ ان دنوں ميں ہُوا ہے۔ ايک کا برين واش کر کے تعليم دی گئی کہ جو کُچھ بھی ہم کريں گے وہ اسلام کی خدمت ہے۔ تو اسلام کی راہ ميں مرنے والے بھی شہيد اور وطن کو وطن دُشمنوں سے بچانے والے تو ہوتے ہی شہيد ہيں۔ رہ گئے ہم يعنی ديکھنے والے تو ہميں تو دونوں پر ہی ترس اور دُکھ آرہا ہے۔ وہ جو مر گئے يا وہ جو مار دئیے گئے۔ وہ طُلباء طالبات جو بُھوک سے مجبُور ماں باپ نے اپنے بچوں کو معمُولی تعليم کے نام پر ان مدرسوں کی نزر کر دئیے اور اب اُن کے لیے کوئی نام بھی تجويز نہيں ہو پا رہا۔۔۔۔

  • 7. 14:48 2007-07-12 ,لاھوری :

    کیا آپ کو اللہ کے قادر ہونے پر شک ہے؟
    اللہ سب سے ادنی مسلمان کو دنیا سے چار گنا زیادہ رقبہ دے سکتا ہے تو شہید کو نہیں؟

  • 8. 15:10 2007-07-12 ,Asghar :

    ِافسوس ہم ’شہيد‘ اور ’پليد‘ کا فرق بھول گئے۔۔۔

  • 9. 15:26 2007-07-12 ,محمد عثمان :

    شہداء کے بارے ميں نہ تو جنگ جمل سے پہلے کوئی کنفيوژن تھی نہ اس کے دوران کہ اميرالمومنين نے خود اپنے مخالفين کومومن قرار ديا اور نہ ہی اب کوئی ہے۔ ہاں آپ کے ذہن ميں ہو سکتي ہے۔ جب وہ اپنی طاقت اور جلال کے ساتھ سامنے ہوگا تو دعويداروں کا حال آپ خود ہی ديکھ ليں گے۔

  • 10. 15:36 2007-07-12 ,محمد ثاقب :

    جو شخص اللہ کی راہ میں اس کے دین کی سر بلندی کے لیے اپنی جان قربان کر دیتا ہے وہ ’شہید‘ ہے۔ جوشخص اللہ کے نبی کے بتائے ہوئے رستے پر چلتا ہے اور ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اور ایسا کرتے کرتے اگر اس کی جان چلی جائے تو وہ ’شہید‘ کا رتبہ حاصل کرتا ہے۔ جو شخص اللہ کے بنائے اور رسول کے بتائے ہوئے قانون کی سر بلندی اور اسے قائم کرتے ہوئے اپنی جان بھی قربان کر دے وہ ’شہید‘ کہلاتا ہے۔ جو مسلمان اپنی سر زمین کے دفاع میں اپنی جان کی بازی لگا دیتا ہے وہ ’شہید‘ کا مرتبہ حاصل کرتا ہے۔

    شہادت کا رتبہ مرنے والے کو کو‏ئی انسان نہیں دیتا ، اللہ ہر بات سے واقف ہے وہ سب دیکھتا ہے۔

  • 11. 15:38 2007-07-12 ,اشعر نقوی :

    جناب، پاکستان میں تو شہید کا چکر پاکستانی فوج کا چلایا ہوا ہے۔ سرکاری سرپرستی میں شہید بنانے کے عمل سے اس لفظ کی اتنی مٹی پلید ہوئی ہے کہ یار لوگ اب اسے سن کر ہنس پڑتے ہیں۔ کشمیر میں 'مجاہدین' بھارتی فوج کے ہاتھوں 'شہید' ہوتے ہیں اور جب وہی 'مجاہدین' پاکستانی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھاتے ہیں تو 'دہشت گرد' ہوتے ہیں۔ کس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں یہ ایف اے پاس ناخواندہ فوجی حضرات؟

  • 12. 15:47 2007-07-12 ,N Ahmed :

    شہيد مولوی کی مرضی کا۔۔۔

  • 13. 11:17 2007-07-13 ,Mazhar Rana :

    ہم تو الفاظ کی بحث ميں الجھ رہے ہيں۔ شہادت کے ليے سرکاری سرٹيفکيٹ يا نشان حيدر نہيں يا ہماری سرکار کے سرٹيفيکيٹ کی ضرورت نہيں۔ اس کا علم تو اسی کو ہے جو اسے شہادت کا اجر دے گا۔ جہاد تو جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق يعنی سچ کہنے سے بھی ہوتا ہے۔

  • 14. 11:57 2007-07-13 ,Sajjad Hussain :

    کیا ہم پلیز اس موضوع کو اکیلے نہیں چھوڑ سکتے؟ یہ بہت دردناک بحث ہے جس کا کبھی کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ اللہ کے ہاتھ چھوڑ دیں۔ اس وقت پوری پاکستانی قوم تکلیف میں ہے۔ ایک اور فساد شروع کرنے کا کیا فائدہ۔ میری وسعت بھائی سے درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں۔

  • 15. 15:40 2007-07-13 ,Muhammad :

    وسعت اللہ خان صاحب کچھ اپنے نام کی لاج ہی رکھ لی ہوتيِ۔۔۔

  • 16. 16:36 2007-07-13 ,سيد نديم شاہ :

    اگر مشرف کے فتوے کو ديکھا جائے تو فوجی شہيد اور مولوی ہلاک تو پھر ہميں قبول کرنا چاہيے کہ جو بھارتی فوجی کشمير میں ہلاک ہوتے ہیں وہ بھی شہید ہیں؟

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔