| بلاگز | اگلا بلاگ >>

گھوسٹ کی تلاش میں

نعیمہ احمد مہجور | 2008-11-02 ،14:51

ایک لمبے عرصے سے میں ہیلووین نائٹ کا انتظار کر رہی تھی۔ وجہ یہ کہ میرے پڑوس میں رہنے والی میری کہتی ہیں کہ اس رات مغرب کے تمام جن اور بھوت آزاد ہوکر انسانوں کی تمنائیں پوری کرنے میں اپنی طاقت استعمال کرتے ہیں۔
haloween_pic.jpg

میری کہتی ہیں کہ جنوں اور بھوتوں کے بارے میں بھی میڈیانے کافی اناب شناب باتیں پھیلا دی ہیں ورنہ بیشتر جن اچھی مخلوق میں شمار ہونے چاہیں۔ ان کو بیڈ گائی کہہ کر ان کی دل آزاری کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ انسانوں کے دشمن بن گۓ جیسے صدر بش کہتے ہیں کہ طالبان، القاعدہ، بیت اللہ محسود، ملاعمر وغیرہ سبھی بیڈ گائیز ہیں حالانکہ یہ تمام ان ہی کے پالے ہوئے گوڈگائیز تھے۔

میری کے کہنے پر میں نے ہیلووین رات بیدار ہوکر گذارنے کا پلان بنایا تھا تاکہ اپنی دو چار چھوٹی موٹی خواہشات کو گوڈ گائے مغربی جن سے پوری کرا دوں۔

میں نے بڑی تیاری کرکے خواشات کی لسٹ ترتیب دی ہے جس میں پہلی خواہش ہے کہ جنوں سے قبائلی علاقوں میں ڈرون کے پے در پے حملوں کو بے کار بناکر ان کا رخ کسی دوسری طرف کر دوں۔ سیاست دانوں میں غیرت دلوا دوں جو کم سے کم دو الفاظ شہریوں کی ہلاکتوں پر کہنے کی جرات کر سکیں۔

میری لسٹ میں شامل ہے کہ جنوں کا لشکر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موٹے کمبل لے کر بھیجوا دوں۔ وہاں سے خبر ہے کہ سینکڑوں خاندان ٹھٹھرتی سردی میں کھلے آسمان کے نیچے رات گذار رہے ہیں۔

میں چاہتی ہوں کہ جن کراچی میں کم سن بچوں کی شادی کو بڑوں کی شادی میں تبدیل کریں کیونکہ میری نے اُس دن سے میری زندگی عذاب بنا دی ہے جب سے یہ خبر باہر آئی۔ وہ بار بار اس خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا یہ آپ کے مذہب میں خرابی ہے یا تہذیب میں؟

مجھے یقین ہے کہ ایسا ہیلووین جن ضرور میرے پاس آئیگا

اگر آپ کی کوئی خواہش ہے تو فورا ارسال کریں۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 16:15 2008-11-02 ,اسماء پيرس فرانس :

    جن تو آپ نے جيسا کہ کہا مغربی ہيں تو پھر ہم مشرقيوں کی خوائشيں کيونکر پوری کريں گے بہرحال ہم سب بھی چونکہ آپ کی طرح درد دل والے ثابت ہوئے ہيں لہذا ہماری لسٹ بھی کم و بيش يہی ہے ميری طرف سے يہ اضافہ کر ديں کہ گزشتہ دنوں جو پاکستان کے دولتمند ترين لوگوں کی لسٹ شائع ہوئی ہے جن صاحب ان ميں سے دوسرے سے ليکر چوتھے صاحب تک کی دولت اگر ملکی قرض کی ضمن ميں پہنچا کر ديواليہ سے بچنے کی ترکيب کر ديں تو تمام پاکستاني قوم ميری اور ہيلووين صاحب کی درازی عمر کے ليے دعا کريں گے اور ہاں ميری کو يہ ضرور بتانا کہ خرابی ہمارے مذہب يا تہذيب ميں نہيں جينيٹکس ميں ہے ادھر فرانس ميں ہيلووين تو نہيں البتہ ايک اور جن ابھی آتا ہی ہو گا جو آتے ہی کھانا مانگے گا لہذا خدا حافظ

  • 2. 16:19 2008-11-02 ,شہزاد :

    نعيمہ باجی
    اپ کيوں ايسي خواہشيں کرتی ھيں جن کو گوڈ گائے بھی پورا نہيں کر سکتا-بہتر ھے کہ اپ اس لسٹ کو تبديل کر ليں اور کچھ اپنے ليے ما نگ ليں-ہماری قسمت ميں تو يہی کچھ ھے جو مل رھا ھے-ھم سے زيادھ اپ کيوں فکرمند ھيں جبکہ ھم تو اچھے بھلے خوش و خرم ھيں-

  • 3. 17:08 2008-11-02 ,نجيب الرحمان سائکو، لہور، پاکستان :

    'ہم کو معلوم ہے جنت کي حقيقت ليکن
    دل کو خوش رکھنے کو غالب خيال اچھا ہے'

  • 4. 17:24 2008-11-02 ,فائقہ :

    ارے کشمیر کا مسئلہ بھی تو حل کروا لیں۔ آپ کی تمام خواہشیں تو پاکستانی ہوگئی ہیں۔

  • 5. 19:47 2008-11-02 ,اے رضا :

    گھڑي کي سوئياں پيچھےگھما کر 1947ء سے شروعات کرتے ہوۓ قائداعظم کو ايک چاليس سالہ تندرست و توانا راہنما کی شکل ميں واپس لا ديں - باقی ہم خود کرليں گے -

  • 6. 20:54 2008-11-02 ,kapadias :

    آپ ہی لوگوں کی مہربانی سے يہ جھوٹے پيراور عاملوں وغيرہ کا دھندہ اپنے عروج پر ہے- اللہ کو چھوڑکر کالے جادو کے ذريعہ يہ قوم ہر وقت شارٹ کٹ مارنے کے چکر ميں رہتي ہے

  • 7. 7:49 2008-11-03 ,sana :

    مجھے دس سال پيچھے جانا ہے، اپنی غلطی سدھارنی ہے، اور پھر اس جن کو ليکر کسی جزيرے پر جانا ہے، بس۔۔۔

  • 8. 11:42 2008-11-03 ,نجيب الرحمان سائکو، لہور، پاکستان :

    'خواب ہوتے ہيں ديکھنے کيلیے
    ان ميں جا کر مگر رہا نہ کرو'

  • 9. 12:05 2008-11-03 ,سجاد سعيد :

    ہزارون خواہشين ايسی کے ہر خواہش پے دم نکلے
    بہت نکلے ميرے ارمان مگر پھر بھی کم نکلے

  • 10. 12:05 2008-11-03 ,عبدالباسط :

    مجہے چيف آف آرمی سٹاف بنا دے باقی ميں سنبھال لوں گا.

  • 11. 5:30 2008-11-04 ,عثمان تارڑ :

    بادشاہی اگر مل جاتی کچھ دنوں کی فراز
    شہر ميں تيری تصوير کے سکے چلا کرتے

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔