| بلاگز | اگلا بلاگ >>

روٹھی حسینہ والی حرکت

عنبر خیری | 2006-08-21 ،16:49

کیا کمال کیا ہے ہماری کرکٹ ٹیم نے کہ ایک نا پسندیدہ امپائر کی بات بری لگ گئی تو جا کر روٹھی حسینہ جیسا رویہ اختیار کر لیا۔

کچھ ہی دیر پہلے دفتر میں ہم سب میں یہی بحث ہوئی۔ میرا کہنا یہ تھا کہ اگر احتجاج کرنا تھا تو میدان پر نہ آنا یا دیر سے آنا احتجاج کا کونسا طریقہ ہے؟ اس سے نہ تو ٹیم کا موقف ظاہر ہوا اور نہ ہی کوئی اصول سامنے آیا۔

عمران خان کا یہ کہنا درست ہے کہ ’احتجاج کی وجہ صحیح تھی مگر طریقہ غلط۔ ‘
منہ پُھلا کر ڈریسنگ روم میں بیٹھ جانے اور میدان پر نہ آنے سے ٹیم کو کیا حاصل ہوا اور اس میں اصول کیا شامل تھا؟

بیشک ڈیرل ہیئر ایک متنازع امپائر ہیں لیکن پروفیشنل کھلاڑیوں کو ہر صورتحال سے نمٹنے کی تمیز ہونی چاہیے۔ ڈسپلن اور برداشت ایک کھلاڑی کے لیئے انتہائی اہم ہیں۔ آخر کھیل کا میدان وہ جگہ ہے جہاں دونوں ٹیمیں جیتنا چاہتی ہیں اور ایک طرح سے یہ ایک جنگی میدان ہوتا ہے کوئی میٹھی میٹھی باتیں کرنا کا موقع تو نہیں۔

دفتر میں جب ہم اس پر بات کر رہے تھے تو ہمارے ایک ساتھی خاصے جذباتی ہوگئے اور یہ کہتے رہے کہ ٹیم نے صحیح کیا تھا کیونکہ امپائر غلط تھے۔ امپائر غلط ہوں یا نہیں روٹھی حسینہ ٹیم نے میدان پر نہ آنے سے کیا حاصل کیا؟

اگر ان کا موقف یہ تھا کہ امپائر نے ان پر بال ٹیمپرنگ کا غلط الزام لگایا ہے اور ان کی توہین کی ہے تو اس بات کو میدان پر نہ آنے سے کیسے تقویت ملتی؟ ہماری ٹیم نے اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار دی۔ وہ جیتنے کی کوشش کرتے بجائے اس کے کہ ناراض ہو کر بیٹھ جاتے۔

اس سارے معاملے میں کوئی بے قصور نہیں۔ امپائر بھی غلط تھے اور ہمارے کھلاڑی بھی۔ اب خدا کے واسطے اس کو غیرت یا نسل پرستی یا مسلمانوں کے خلاف تعصب کا سوال نہ بنا یا جائے۔ شائد ہمارے کھلاڑیوں نے بال خراب نہ کی ہو، لیکن انہوں نے ناراضگی اور روٹھ جانے سے اپنا ہی کیس تباہ کر دیا۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 18:15 2006-08-21 ,sana khan :

    mujhe to lagta hai jese pichle match mai haar gai humari team usi tarah is mai bhi haar nazar aanay lagi to Inzimam ne Bismilllah parha or baki larko ko le ker chup ker ke beth gya dressing room mai. Wese ager khelna tah jesa ke in ka bayan hai to itni der se ku aye medan mai? kia dressing room mai koi tv nahi laga thaa? team authorities ko pata hi nahi chala ke impires kab chale gaye, leken ye roothi hui haseena sirf musharraf se mane gi, isliye pareshan na hon haseena maan jaiyegi

  • 2. 18:36 2006-08-21 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    سيف يہ دن تو قيامت کي طرح گزرا ہے
    جانے کيا بات تھی ہر بات پہ رونا آيا
    محترمہ عنبر خيری صاحبہ آپ کا بلاگ پڑھ کر يہ شعر ياد آگيا اور لگا کہ آپ اپنے دفتر کے جذباتی لوگوں سے بے جا الجھ رہيں تھيں کيونکہ آپ کا اپنا موقف بھی پوری طرح سے واضح نہيں ہے ۔۔۔
    آپ نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹيم کو ايک ناپسنديدہ ايمپائر کی ايک بات بری لگی اور انہوں نے روٹھی حسينہ والا رويہ اختيار کيا ۔۔ پھر آپ نے خود ڈيرل ہيئر کو ايک متنازع امپائر قرار دے ديا ۔۔۔ پھر آپ نے ٹيم پاکستان سے سوال کيا کہ کيوں روٹھے ۔۔ کيا حاصل ہوا !؟
    پھر آپ نے خود تسليم کيا کہ ۔۔۔۔ دونوں غلط تھے !! مگر آپ نے امپائر کی غلطی نہيں بيان فرمائ ۔
    اس فيصلے کے بعد آپ نسل پرستی ، مسلمانوں کے خلاف تعصب والی بات لے آئيں ۔۔جب کہ کسی حد تک يہ درست بھی ہے ۔
    ميں سمجھتا ہوں کہ آپ ابھی تک کوئ فيصلہ نہيں کر پائ ہيں اور الجھن قائم ہے ۔۔
    نياز مند
    سيد رضا
    برطانيہ

  • 3. 19:27 2006-08-21 ,khan pathan :

    Inn umpire kay khilaaf pehlay bhee eitraaz ho chuka hai. Lagta hai kay inzimaam kaa ehtijaaj theek hee tha. Agar qusurwar Pakistani teanm hai tau zimaydaar sirf inzimam nahee coach, team manager, sheryaar khan sab hee shaamil hain. Team tau phir aa hee gayee thee magar umpires. Lagta hai umpires kay haath bohut hee lambay ho gaye hain.

  • 4. 19:28 2006-08-21 ,hammad umar :

    Pakistan's team way of protesting is absolutely correct if they come for play cricket it would have meant that they are accepting the blame.
    i think ICC should kick out the Darell Hair from the Elite Umpire list. I am little against Imran khan and Wasim Akram, I admit that they are more experienced then me but there is something called respect of country. I think inzi make more respect of pakistan team if you remember the Srilankan team for Murali and indian team in South Africa but in those teams their their old players supported them but on our side its totally differenent. Please come on leave that what happened, it is time to support our team, especially Inzi.

  • 5. 19:40 2006-08-21 ,Razi Ahmed :

    How can you play under the supervision of a biased non-professional umpire who has a track record of such decision?.How can he implicate the whole team and award the other team five runs? There was no problem in the last three matches when pakistan was losing but this time when pakistan was winning then we have all sorts of problems. Inzi and Co fully abided by all the rules but refused to accept the charge of cheating. Well there is something which matters more than winning a game and showing the world that is wrong and who is biased among those who use such kind of comments during a break about a respectable player.

  • 6. 19:50 2006-08-21 ,shahidaakram :

    عنبر جی جب آپ کی ماہرانہ آراء گئ تو ہم کيوں پيچھے رہيں گے بھلا، جو کل سے اس دُکھ ميں مبتلا تھی کہ سيريز چاہے پاکستان ہار چکی تھی پھر بھی متنازعہ ميچ زبردست تھا جس کو گھر بھٹھے بيٹھے شايد ہم نے نظر لگا دی اور ميچ نا صرف تنازعہ کا شکار ہوا جيتتے جيتتے ميچ ہار گۓ بلکہ بلا وجہ کی مصيبت ميں گرفتار بھی ہو گۓ ۔
    آپ کی بات ا پنی جگہ درست ہے ليکن وقت پر جو کچھ انسان کو سوجھ جائے وہی درست ہوتا ہے انضمام الحق کو اُس وقت احتجاج کا يہی طريقہ ٹھيک لگا اور انضی بھائی ويسے بھی اتنے بھولے ہيں۔ شک کھيل کا ميدان ايک ايسا ميدان ہے جہاں ہر دو ٹيموں کو صرف اور صرف جيتنے کی ہی تمنا ہوتی ہے پھر بھی ہر بات، ہر کام کے کچھ اصول ہوا کرتے ہيں اور ميں مانتی ہوں کہ ہماری ٹيم سے تھوڑی غلطی ضرور ہوئی ليکن وہ غلطی اب اتنی بھی پہاڑ جتنی نہيں تھی کہ ڈيرل کی غلطی کو پس پشت ڈال کر سارا ملبہ صرف پاکستان اور پاکستانی ٹيم پر ڈال ديا جاتا۔
    ارباب اقتداران کرکٹ کے باقی کے اصولوں ميں يقيناً دوسری ٹيم کے بچاؤ کے لیۓ بھی کچھ نا کچھ شقيں ضرور رہی ہوں گی اور اگر انگلينڈ کی عزّت ہی صرف بچانی مقصود نہيں تو غير جانبداری کا ثبوت ديتے ہوئے ساری بات کو دنيا کے سامنے لانا ہوگا،24 کيمروں کی موجودگی ميں بھی اگر کوئی ثبوت نہيں ملا تو قصور وار کو سزا ضرور ملنی چاہيۓ ورنہ آپ خود سوچ ليں:
    ہم اگر عرض کريں گے تو شکايت ہو گی
    نسلی تعصب کا پليز اس ميں کہيں کوئی ذکر نہيں ہے اور اللہ کرے کہ ايسا ہو بھی نہيں حالانکہ غير جانبداری والی کوئی بات ابھی تک نظر تو نہيں آئ پھر بھی دعا کروں گی کہ منطقی حل ہی نکلے کچھ اس تنازعے کا گو اُميد بہت کم ہے ہم خواہ کچھ بھی کہيں بات وہی ہے جو ہمارے آپ کے دل ميں کھٹک رہی ہے، ہو سکتا ہے يہ صرف کھٹک ہی ہو ہمارا وہم ہی ہو دعا ہی کر سکتے ہيں بس۔

  • 7. 21:17 2006-08-21 ,rashid Mahmood :

    It is very easy to say that pakistani team behave like ’rothi haseena’. But if someone calla you a cheater or any other bad word in you office,what you will do? Inzimam's decision was wrong. I think he should have come back at the spot. Sri Lankan team also came back from ground in australia, but ICC didn't awarded them loser. So instead of blaming pakistani team we should support them. Everyone should also read foreign ex cricketers comments too..
    Kisi naa ahla sitam sa na aik hurfu kaha
    Sabhi naa mug saa kaha to hi hosala karta

  • 8. 21:41 2006-08-21 ,Azeem :

    People like you try to build their image 'neutral writer 'by putting forward so called 'balanced view' even though we have similar example from Sri Lankan team where they also did the same against this racist umpire. Blaming Pakistani nation is hallmark of the yellow journalists like you.

  • 9. 21:45 2006-08-21 ,butt :

    musalman hona pahla jurm or doosra asian hona. Waja best test player asia say or best bowler asia say jo ke gora sahab ko pasand nahi.

  • 10. 21:48 2006-08-21 ,hasan :

    if pakistani players hadn't done all this you probably wouldn't have written this blog, and in the media we would have read and seen only one thing: 'Pakis found guilty again'. I say the players have done the right thing. Now what we want to see is Darrel removed from ICC panel of umpires. He is totally biased and rude person who has no respect for Asians whether it be Pakistanis, Indian or Sri lankans. He needs to go.

  • 11. 3:58 2006-08-22 ,Sajid :

    Inzimam ka tareeqa bilkul sahi tha. es tarah ki soorathal mein kia kia jasakta hay jab kay official kay dil mein hi nafrat ho musalmanon kay khalaf or yeh wazah hay kay umpire nay muslim doshmani ka boogz nikala hay.

  • 12. 4:40 2006-08-22 ,shawn :

    محترمہ وہ ايمپائر ناصرف ہماری بلکہ سري لنکا اور انڈيا جيسی نامور ٹيموں کا بھی ناپسنديدہ ہے اور وجہ ناپسنديدہ فيصلے نہيں بلکہ غير منصفانہ فيصلے ہيں۔ ايک توہين آميز رويہ پھر بال ٹيمپرنگ جيسا بنا ثبوت بلاوجہ الزام پھر کيوں پيٹرسن اور ساتھی کو بال پک کرنے کا موقع آپ کا کيا خيال ہے انضمام وہيں کھڑے ہو کر ’اوکے‘ کہتے اور کھيلنا شروع کر ديتے تا کہ بعد ميں پاکی ٹيم کے کی خاموشی کو بنياد بنا کر خود کو سچا اور دوسرے فريق کو جھوٹا ثابت کرنے ميں آسانی رہتی؟
    اسی امپائر کی وجہ سے رانا ٹنگا اپنی ٹيم کو لے کر واک آوٹ کر گئے تھے ۔ سر ڈان بريڈمين جس کے رويے اور فيصلوں کو غلط قرار دے چکے ہيں اُس کے ليئے اور کيا کہنا۔ اُس کے نسلی تفرق پے مبنی رويہ کی وجہ سے واک آؤٹ تو چھوٹی بات ہے اُس کو اسکے عہدے سے ہٹا دينا چاہيے ہے ان حضرت کا رويہ صرف ايشينز کے ليے ہی اتنا خراب ہے۔ اس واقعہ سے اور جو بھی ہو مگر سب پر ايک بات ظاہر ہو جائے گی کے چپ چاپ ہر غلط فيصلے پر سر جھکانا غلط ہے بات غيرت عزت کی بعد ميں ہے بات اصول اور انصاف کی ہے۔

  • 13. 5:41 2006-08-22 ,فدافدا :

    اپکی روٹھي حسينہ والی بات يوں بھی درست ہے کہ جب امپائر حاضر تو ٹيم غائب ؟ بعد کو منہ دکھائی کے لیۓ ٹيم حاظر ہوئی تو امپائرنہيں۔پر حسيناوں کے راز بھي کب راز رہے ہيں؟ جلد سب فاش ہو رہےگا۔

  • 14. 6:47 2006-08-22 ,رضوان عباس :

    App khud etny jazbati hogey hain to pakistani team per etraz zeeb nahi deta pp ko..

  • 15. 6:48 2006-08-22 ,Taimur Ghauri :

    Kisi zamanay main 'sportsman spirit' ki misal di jati thee magar aab to civilisation ki aakhri rasoomat ki adaigi main har koi apna contribution kar raha hay. Zidan, Inzimam, waghaira hi ko murid-e-ilzam nahi tehra saktay. Jab diplomat diplomacy na karsakay to aik sportsman sportsmanship kahan say dikhay?
    Anjam-e-gulistan kiya hoa ga?

  • 16. 6:53 2006-08-22 ,muhammah ali :

    Inzamam's descion was quitet right, If the team comesout to play then it would mean we had tampered the ball. It shows that we are right.

  • 17. 7:03 2006-08-22 ,atif :

    انضمام بالکل ٹھيک ہے آپ کا بلاگ غلط ہے اور کیا اس سے پاکستان بدنام نہيں ہوا؟ ميرے خيال ميں آپ کو يہ پلاگ بند کر دينا چاہيے۔

  • 18. 7:40 2006-08-22 ,Adeel Sheikh :

    pakistan nay bilkul theek kia aor jub tak is ke zimaidar umpire mafi na mangay one day nahin khalna chahyay

  • 19. 8:34 2006-08-22 ,Irfan Latif :

    I totally support my team, we should see the main cause of this problem: if our players lose their trust the umpires who are suppose to be a judge of the game which this umpire is not (history proves this statement) then who can say that any body can play cricket. I think no one can play a cricket in these circumstances and if this umpire cannot prove any thing then he has to opologise not only from our captain but from all fans of cricket from England and Pakistan.

  • 20. 8:54 2006-08-22 ,نجم :

    سيد رضا نے کيا خوب کہا کہ
    يہاں مجھے ہيئر، بش اور آئی سی سی، اقوامِ متحدہ نظر آرہے ہيں "

  • 21. 9:17 2006-08-22 ,گلاب خوشبین :

    آآپ کا یہ لکھا گیا خاکہ بہت اچھا ہیں یقیناً کرکٹ بہت سمجھداری اور نیک نیتی کا کھیل ہے مگر میرے خیال میں اگر کوئی آپ کی بے عزتی کرتا ہے تو احساسِ کمتری کی آتش فشان خروشاں ہوجائے گا- میرے خیال میں اس آتش فشان کو ہینڈل کرنا سمجھداری ہے اور اسے قابو نہ کرنا بے وقوفی.
    میری دوعایی باکستان کی ٹیم بالخصوص باکستان کے کپتان انضمام الحق کے ساتھ ہیں۔

    گلاب خوشبین
    افغانستان - کابل

  • 22. 10:09 2006-08-22 ,Naveed Aasim :

    اس سے ’پاکستانی کرکٹ ٹیم‘ کے کھلاڑیوں کی معاملہ فہمی کا پول بھی کھل گیا۔۔۔ صرف بھاگنا دوڑنا کافی نہیں ہے کچھ تعلیم، تہذیب اوراخلاقیات بھی ضروری ہے۔۔۔ منہ پھلانے سے نہ ٹیم کو کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اس میں کوئی اصول نظر آتا ہے۔۔۔
    کم سے کم گریجئویٹ کھلاڑی ہونے چاہئیں تا کہ کچھ دین دنیا بھی سمجھتے ہوں نا کہ اسکول سے اٹھ کر میدان میں آگئے اور پھر ساری عمر اپنی کم علمی کو چھپانے میں گزرجائے۔۔۔ ویسے یہ بات تو طے ہے کہ کم علمی ہونا ایک ایسا احساس کمتری ہے جو ساری زندگی پیچھا نہیں چھوڑتا۔

  • 23. 10:09 2006-08-22 ,Abdullah :

    aslamualaikum
    ahtijaaj ka aur kia tareeqa hona chahiyay thaa ? mera khayal hey team nay roothii haseena wala kirdaar ada nahi kia balkay umpire Hair ney Mulla Da Pyaada ka kiradaar ada kia hey ....... kisee aik shaks key haat mey pooray match ka faisla day dena sahee nahi hey ... agar team ney ghalat kia bhi to uss kee saza to shayad match kee haar kee soorat mey mil chukee hey to phir ab yeh kehna key inzemam per pabandee lagay gee yeh iss roothee huee haseena ko mananay ka konsa tareeqa hey ?

  • 24. 10:25 2006-08-22 ,asif sohail :

    i think , inzamam waited for heavy duty official behind him to take some action and give instruction from their dressing room, but i am sorry to say that our cricket officials just go with the team for the outing, and they are not interested to give any decision. I think we need courage like Imran Khan for bold decisions at the right time.

  • 25. 10:44 2006-08-22 ,SAJID ALI BEHRANI :

    Main aap sey mutafiq nahi hoon, agar aap per koi baghair suboot ke Ilzam lagaye aur sath main saza bhi suna dey tu aap ka rad-e-amal kia hogga? aap ghareelo zindagi ki misaal le leen, agar ghar main bhi koi aap sey ghalat baat karta hai tu aap rooth ker bahir chalay jaty hain, magar yeh rothi hasina wali baat meri samajh sey bahir hai. Pata nahi aap wohi kuch likhti hain jo kehna chahtee hain ya jo kehna chahti hain wo aap likh nahi sakti.

  • 26. 12:28 2006-08-22 ,Gul :

    Meray khial main Sana Khan ko match dekh lena chahiay thaa, laikin chalain dunya main kafi saaray loog sirf tanqeed karnay kay liay hi tu aatay hain.

  • 27. 12:38 2006-08-22 ,Faisal :

    i think that inzamam was quite right because nowadays there is a trend to accuse Muslims always and in sports toaccuse Muslims and Aasians. What game is more important then a nation's integrity and honour which these gora mans always place under their feet and they should realize this now that Muslims and Asians are proud people and not built to suffer this nonsense behaviour. Shame on you darrell aur roothee haseena kahnay walay gairat karain.

  • 28. 12:54 2006-08-22 ,humaira khan :

    Iinzamam's decision was absolutely right and every Pakistani should appreciate him on his bold and right decision rather than degrade him like u .We r proud of inzi and as a pakistani u should also be.
    don't wory Inzi, every Pakistani is with you

  • 29. 13:18 2006-08-22 ,Feroz Kakar :

    We are Proud of Inzamam and the whole Pakistan Cricket team..They done a right job .....Mr Hair you must leave.

  • 30. 13:53 2006-08-22 ,delawar :

    wese pakistan ki teem koch na koch drame karte he kocht drama kyaa hogha aor jab match haarne lage to rone lage maidan maen na ane se kyaa mila

  • 31. 14:43 2006-08-22 ,فيصل ساون :

    Baat chal rahi hai kai ehtejaj galat thaa ya sahi, lakin yai ziada perhai likhai ya kam perhai likhai ki baat kahan sai aagye? Kia is faislai kai pehchai PCB kai zimmai daar shamil nahi thai? yaa shayed asal zimmai daar wohi thai. Kia Shahriar Khan bhee school paas hain?

  • 32. 15:46 2006-08-22 ,سيد رضا ، برطانيہ :

    محترمہ عنبر خيری ۔۔۔ جيسے ہی آپ کے بلاگ کے تبصروں کا صفحہ کھولا تو لگا شايد بی بی سی کی انگريزی کی ويب سائٹ پر چلا گيا ہوں ۔۔۔انگريزی اور رومن انگريزی کی بھر مار سے آنکھيں چنديا گئيں ۔ خير کيا کہا جا سکتا ہے؟
    نجم صاحب داد کا شکريہ ۔ کيا آپ کو ايسا نہيں لگتا ؟
    نويد عاصم صاحب آپ گريجويٹ اسمبلی کا حشر تو ديکھ ہی رہے ہيں اور اب کرکٹ ٹيم بھی ۔۔ نہيں ايسا نہ کريں۔ دنيا کی کسی بھی ٹيم ميں پي ايچ ڈيز تو نہيں ہيں۔ وہ کھلاڑی ہيں اور پروفيشنل کھلاڑی تو کتنی تعليم ضروری ہے؟ مسئلہ شايد انگريزی بولنے کا ہوسکتا ہے مگر وہ بھی يہ لوگ کاوئنٹی کرکٹ کھيل کر سيکھ ہی جاتے ہيں۔ يہ قصور ہمارے دوہرے تعليمی نظام کا ہے ۔

  • 33. 16:23 2006-08-22 ,Mahnoor ali :

    jisay likhna nahi aata wo blog likh leta hai. waisay bhi popular honay ka acha tareeqa hai ke aap logon ke jazbaat se khelein . puri dunya bhi agar aik baat per mttafiq hogi to app loag apni derh eent ki masjid zaroor banaein gay.

  • 34. 16:46 2006-08-22 ,sana khan :

    wahhh sab ki nazro mai inzimam ne pakistanio ka sar buland kia wese is per fakhar kerne ki kia bat hai ? samnay to kuch keh na sakay dressing room mai patrotism ke keere ne kat lia.

  • 35. 17:27 2006-08-22 ,johar :

    hazarat is gher zarori maowzoo par apna waqt barbad na karayn is se zeyada eham masael hamarey molk ko drpesh hayn

  • 36. 20:24 2006-08-22 ,sana khan :

    Gul Bhai tanqeed kerna bhi her kisi ko nahi aata, ye jo sab inzi inzi ker rahe hain itni izzat itna pyar to test series jeet ker bhi nahi milna tha,, ager khelna hi tah wakfe k bad to kamran akmal pads utar ke na aata or na akhbar parhta bahir aa ker

  • 37. 21:04 2006-08-22 ,nauman ullah :

    muhtarama wo log koi office main baith kur gupain naheen laga rahaiy hotaiy hain , maidan main hotaiy haiy. meraiy khaiyal main app team captain bun jaen oor right decision karain.

  • 38. 23:42 2006-08-22 ,فدافدا :

    انضمام الحق کےحوالے سے مجھےايرمارشل اصغرخان ياد ائے جن کي سياست پارٹيوں کا انضمام ادغام اور ملانا تھا جس وجہ مزاح نگار ان کوايرمارشل مدغم خان لکھتے- اب انضمام الحق کی کرکٹ سياست سے کيا کيچڑي بنتی ہے؟ انتظار ہے!

  • 39. 23:56 2006-08-22 ,Zafar Hussain :

    inzimam nay jo bhee kya wo bilkul sahi kya .. aur yaad rakhey kay ye aus nay pakistan ki izzat kay lye kya .. warna pakistan match jeet sakta tha .. agar koi apney app ko pakistani kehta hai to ye waqt inzimam ka sath deney ka hai .. na kay aus ko rothi hasini bolnay ka

  • 40. 8:15 2006-08-23 ,کا مران حان - کويت :

    سب سے پہلے پاکستان -

  • 41. 12:23 2006-08-23 ,nazir ahmed :

    اگر آپ ميچ کی وڈيو ديکھ لیں تو اپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ يہ امپائر آپ کو کس نظر سے ديکھتا ہے۔

  • 42. 18:10 2006-08-23 ,khurram ahmed :

    players are supposed to be talented and good in their game only. thats all they need to have or show. this education thing is not necessary for a player, the only problem with pakistani players is english, but how much exactly does it cost to give them a translater.

  • 43. 18:47 2006-08-23 ,KHAN :

    AMBER I DONT KNOW HOW WELL YOU UNDERSTAND CRICKET AND HOW MUCH YOU HAVE PLAYED BUT I KNOW THAT YOU ARE ONLY A NEWS WRITER .WHAT INZIMAM DID WAS RIGHT, IT HAPPENS THAT SOMETIMES IN YOUR LIFE YOU ARE IN A FIX WHERE YOU REACT LATE BUT A REACTION IS VERY NECESAARY.
    WELL TO THOSE WHO HAVE COMMENTED ,I WOULD LIKE TO TELL THEM THE RACISM CAN BE CLEARLY SEEN IN DAREEL'S DECISIONS WHETHER IT IS AGAINST PAKISTAN,SRILANKE OR INDIA.HE HAS SABOTACHE CRICKET'S IMAGE.INZIMAM HAS NOT EQUALIZED MIKE GATTINH IN ARIGANCE WHEN HE USED DIRTY LANGUAGE AGAINST SHAKOOR RANA.INZI IS CALM GENTLEMAN,AND IAM PROUD ON HIS DECISION WHETHER IT WAS LATE OR NOT APPROPRIATE DONE.SO COMMENTERS PLEASE LOOK AT ALL THE FACTS AND THEN WRITE.AND FOR AMBER I WOULD SAY SHE COULD HAVE USED A BETTER HEADING FOR HER COLUMN,TRATHER THAN SOMETHING WHICH SHOWS HER INEXPERIENCE BOTH IN CRICKET AND NEWS WRITING.
    THANKS

  • 44. 5:10 2006-08-24 ,iftu :

    why did not people protest when inzi and other Pakistani players were found guilty of mach fixing.According to Inzi"it's about respect and countries come first. If someone says to me you are a cheat and Pakistan is doing wrong things, my first priority is to my country."

  • 45. 8:43 2006-08-24 ,مبشر جاويد :

    محترمہ اپ کوآپنوں کی آنکہ کا بال تو نظر اگيا مگر کيا کيا جاۓ دوسروں کی آنکہ کا شہتير نظر نہيں آرہا کيا جب سری لنکن کہلاڑی واک آوٹ کر گۓ تہے تو اتنا طوفان کيوں برپا نہيں ہوا تہا يہ ساری پرابلم صرف پاکستانی ہونے کی وجہ سے پيدا کی گی ہے اگر مقابلے ميں کوئ اور ملک ہوتا تو ان کو منانے کی کوشش کی جاتی نہ ہی اتنی جلدی بيلز آف ہوتی نہ ہی يہ صورتحال ہوتی شايد نہ ہی آپکا کالم نصيب ہوتا
    ميرے محترم دوست جو پڑہی لکہی تيم کی بات کر رہی ہيں ان کو صوف ميچ کے فيصلے کی فکر کہاۓ جاۓ مگر شايد انہيں کسی نے عزت نفس کا مضمون کبہی پڑہايا ہی نہيں
    محترم تمام ٹيموں کی ہسٹری شيٹ زرا ديکيں کونسی ٹيم کے کہلاڑی پی ايچ ڈی ہيں

  • 46. 9:07 2006-08-26 ,adnan :

    jee may too ya bat manta ho k jo b howa woo bhot galat howa kue k phale bat ager inzamam koo ahtajaj he kerna tha to tub kerta jub impair nay on per ilzam lagaya tha ground chorena he tha to tub chorta or ager os nay break k baad na anay ka fasala ker he leya tha too pher bad may aya kue kue k mard ki ake zaban hote hay or ya kitni bazati ki baat hay pakistan ka leya or inzamam k leya k woo bad may moo otha ker a to gia ground may lakin match nahe howa ager maray saat asa howa hota to may doob merta may sirf ya kahana chahata hoo k phale baat app koi is terha ka fasla na karoo or ager ker he leya hay too pher os per datay raha khadahafiz

  • 47. 9:09 2006-08-26 ,najaf :

    pakistan ko apna ravayya change kerna cheie.my this opinion abut my team.

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔