| بلاگز | اگلا بلاگ >>

ہنسنے کا بہانہ تو ملا

نعیمہ احمد مہجور | 2007-02-08 ،12:55

ڈیرل ہیئر اگر دن کو رات اور رات کو دن کہیں گے تو میں آنکھ بند کرکے مان لوں گی۔ تیسری دنیا کی مخلوق کو جانور سمجھ کر بات کریں گے تو میں ناراض نہیں ہوجاؤں گی۔
blo_hair150.jpg

برصغیر کے کھلاڑیوں سے جی بھر کر نفرت کریں گے تو بھی میں برا نہیں مانوں گی کیونکہ غریب قومیں صدیوں سے ایسا برتاؤ سہتی رہیں ہیں اور نہ جانے کب تک سہتی رہیں گی۔ مگر وہ اگر تیسری دنیا کے بے چارے لوگوں کی طرف سے نسلی تعصب کا شکار ہونے کا الزام لگارہے ہیں تو مجھے یہ بات کبھی ہضم نہیں ہوگی۔

ہیئر صاحب جانتے ہونگے کہ تیسری دنیا کے دھندلے پیلے اور رنگین لوگوں کو گوری چمڑی والی مہذب دنیا سے ہمیشہ نسلی تعصب کی شکایت رہی ہے جنہوں نے نہ صرف اسکا اعتراف کیا ہے بلکہ اس اعتراف سے برصغیر اور افریقی تاریخ بھر ی پڑی ہے۔

میں نہیں جانتی کہ آئی سی سی یا پی سی بی ہیئر کی شکایت پر کیا فیصلہ دیتی ہیں مگر یہاں پردیس میں بر صغیر کے ہزاروں لوگوں کو ڈیرل ہیئر کی اس بات پر نہ جانے ہنسی کیوں آرہی ہے اور مجھے انہیں دیکھ کر ہنسنے کا بہانہ ملا ہے۔

تبصرےتبصرہ کریں

  • 1. 5:34 2007-02-10 ,Azeem :

    ہاہاہا، ہی ہی ہی، ہوہوہو۔۔۔

  • 2. 5:45 2007-02-10 ,فدافدا :

    بلي شير کو درخت پر چڑھ کرکہے۔ جینٹلمين کا کھيل جنٹلمين ہی جانے۔ ميرا گورا دوست ہندو ہوکر انڈيا تکميل دين کو گيا تو دليت سے نيچے ادھورا ہو کر لوٹ آيا۔ ميں نے کہا اب مسلمان بن کر عرب ہوا تو صفر بن کر پھر سے اپنے سيلف کی تکميل پر جا لگ مطلب ہر کوئی اپنے کھيل ميں ماہر !

  • 3. 6:17 2007-02-10 ,جاويد اقبال ملک :

    نعيمہ احمد مہجور صاحبہ، عرض يہ ہے کہ کچھ لوگوں کی يہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اصل مقام کو بھول جاتے ہيں اور يہ بھی بھول جاتے ہيں کہ سدا حکمرانی صرف اللہ کی ہی رہے گی۔ ڈيرل ہئير کے ظلم و ستم کے شکار ايشيائی کھلاڑيوں کی بڑی تعداد موجود ہے مگر سب آئی سی سی کے سخت قوانين کی وجہ سے خاموش تھے۔ بالآحر انضمام الحق نے يہ کارنامہ سر انجام دے ديا اور خود قربانی دے کر ان کا قبلہ درست کر ديا۔ اب اگر وہ مزيد خود کو کسی بڑی پريشانی ميں ڈالنا چاہتے ہيں تو يہ ان کی مرضی ہے۔ ويسے ان کے اقتدار کا سورج اب غروب ہو چکا ہے۔ ان کے لئے ميرا مفت مشورہ يہ ہے کہ وہ اب اپنی آخرت کی فکر کريں اور ايمپائرنگ وغيرہ چھوڑ ديں۔

  • 4. 7:05 2007-02-10 ,zafar hussain :

    بالکل صحیح کہا آپ نے۔

  • 5. 12:01 2007-02-10 ,Mian Asif Mahmood, MD U.S.A :

    نعيمہ احمد مہجور صاحبہ‘ کھسیانی بلی کھما نوچے۔ ڈيريل ہيئر کا رویہ ديکھ تو محسوس ہوا کہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ پچھلے دنوں ساؤتھ افريقہ کے کھلاڑی کا رويہ بھی ان متعصب گوروں کی سوچ کا عکاس تھا جو تنگ نظری اور سپورٹس مين سپرٹ کی نفی کرتی ہے۔

  • 6. 12:38 2007-02-10 ,shahidaakram :

    نعيمہ جی، ميں يہ تو نہيں کہوں گي کہ آپ کے آج کے بلاگ نے واقعی دل کھول کر ہنسنے کا موقع ديا کيونکہ ہيئر صاحب کی بات سُن کر تو مُجھے اُن پر بہت ترس آرہا ہے۔ بے چارے پر نا جانے کون سی اُفتاد آ پڑی ہے کہ بغير سوچے سمجھے اتنی بڑی بات کہہ ڈالی۔

ý iD

ý navigation

ý © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔